Thursday, 4 September 2025

!لوگ کیاکہیں گے

ہماری زندگیاں یہ سوچتے گزر جاتی ہیں کہ لوگ کیا کہیں گے .لوگوں کو خوش کرتے کرتے ،ہماری اپنی زندگیاں جہنم بن جاتی ہیں .لیکن لوگ ،اپنے ہوں یا پرائے ،کبھی بھی آپ سے خوش یا راضی نہیں ہوتے . 
ضروری یہ ہے کہ انسان اپنے آپ کو بہتر بنانے کی کوشش کرے .لوگوں کیلئے نہیں بلکہ اپنے لیے !
آئیں دیکھتے ہیں اس بارے میں اہل علم و دانش کیا کہتے ہیں .
ایک ریڈ انڈین قول  کہ ،جب آپ  پیدا ہوۓ ،تو آپ روۓ  اور دنیا نے خوشی منائی تھی .اپنی زندگی ایسے جیو کہ جب آپ  مریں  ،تو دنیا روۓ اور آپ خوش ہوں  !
سب سے بڑی بیماری یہ سوچنا ہے کہ لوگ کیا  کہیں گے .
لوگ کیا کہیں گے .اس ایک جملے نے دنیا میں جتنے خوابوں کو تباہ و برباد کیا ہے .اتنا کسی اور نے نہیں کیا .
زندگی کی سب سے بڑی خوشی ،وہ کرنا ہے .جو لوگ کہتے ہیں کہ آپ نہیں کر سکتے ! والٹر بیگہارٹ .
میں پوری ایمانداری سے یہ کہتا ہوں کہ مجھے اس میں کبھی دلچسپی نہیں رہی کہ لوگ کیا کہتے ہیں .کیونکہ لوگوں کی راۓ موسم کی طرح ہوتی ہے .ایک لمحے آپ بہترین ہیں اور اگلے لمحے آپ کچھ بھی نہیں .(جوڈ بیلینگھم )...
مجھے اس سے کوئی فرق نہیں پڑتا کہ لوگ میرے بارے میں کیا کہتے ہیں .میں جیسا بھی ہوں .مجھے پسند ہے .اورکسے  پروا ہے کہ لوگ کیا کہتے ہیں . (کاسٹر سمینیا )...
میں واقعی اس بارے میں نہیں سوچتا کہ دوسرے لوگ کیا کہتے ہیں .میری کوشش یہ ہے کہ اس پر توجہ مرکوز کروں .جو میں کر رہا ہوں .بنیادی مقصد یہ ہے کہ کوشش کریں اور کامیاب ہوں . (لنڈو نورس )
لوگ آپ کے بارے میں کیا کہتے ہیں .اسکی فکر کرنے کی بجاۓ .کیوں نہ کچھ ایسا کرنے میں اپنا وقت صرف کریں . جس کی ہر کوئی تعریف کرۓ  ....(ڈیل کارنیگی ).
جتنی میری عمر بڑھتی جاتی ہے .مجھے کوئی فرق نہیں پڑتا کہ لوگ میرے بارے میں کیا کہتے ہیں اور کیا سوچتے ہیں .میں وہی کرتا ہوں .جو مجھے متحرک رکھتا ہے . (ٹومی لی )....
یہ ہمارے اختیار میں نہیں کہ لوگ ہمارے بارے میں کہتے ہیں . (سرفراز احمد )....
اگر آپ اس بارے میں فکر مند رہیں گے کہ لوگ کیا کہتے ہیں .تو آپ کبھی بھی ترقی نہیں کر سکیں گے . 
(جوزف مرے )....
ہر وہ چیز جو لوگ کہتے تھے .میں نہیں کر سکتا .میں نے کر کے دکھائی ..(فلائیڈ مے ویدر، جونیئر)....
زندگی مختصر ہے .اس میں وقت ضایع نہ کریں کہ لوگ آپ کے بارے میں کیا سوچتے ہیں ....
آپ ہر کسی کو خوش نہیں کر سکتے .بہترین عمل جو آپ کر سکتے ہیں .وہ یہ ہے کہ اپنے آپ پر یقین رکھیں اور وہ کریں جسے آپ درست سمجھتے ہیں ....
میں آپ کو کامیابی کی کنجی نہیں بتا سکتا . لیکن میں آپکو یہ بتا سکتا ہوں کہ نا کامی کی کنجی یہ ہے کہ آپ ہر کسی کو خوش کرنے کی کوشش کریں ...(ایڈ شیرن )..
آپ اپنی زندگی دوسروں کی توقعات کے مطابق نہیں گزار سکتے !


No comments:

Post a Comment