Saturday, 6 December 2025

!ٹولہ کہاں مسلط ہے

 فوج کے ترجمان فرماتے ہیں کہ ..کے -پی -کے میں ایک ٹولہ مسلط ہے .جناب نے وہاں کے وزیر ا علی کے بارے میں کچھ نا زیبا کلمات بھی ادا کئیے .میرا  ان سے سوال ہے کہ جو لوگ عوام کے ووٹوں سے منتخب ہوۓ ہیں .وہ اگر ایک ٹولہ ہیں .توجو  لوگ انھوں نے مرکز میں اور پنجاب میں نا جائز ،غیر قانونی اور دھونس سے مسلط کئیے ہیں .کیا وہ ایک ٹولہ نہیں ہیں .اگر یہ لوگ آپکو قبول ہیں تو ،کے -پی -کے میں عوام کے منتخب نمایندے آپکو کیوں قبول نہیں ؟
آپ تو کہتے ہیں کہ ہمیں سیاست سے دور رکھا جاۓ .لیکن آپ اپنی ہر پریس کانفرنس میں شروع سے آخر تک پاکستان تحریک انصاف  اور عمران خان  پر تنقید کرتے رہتے ہیں .یہ سیاست نہیں تو اور کیا ہے ؟ کیا آپ کے علاوہ پاکستان میں کسی کو بولنے کی اجازت نہیں ؟
کہتے ہیں کہ ....جس کے ہاتھ میں ہتھوڑا ہو .اسے ہر مشکل میخ (کیل )کے سر کی طرح لگتی ہے .آپکا  معاملہ بھی کچھ ایسا ہی ہے .طاقت ہر مسلے کا حل نہیں ہے . اس ملک پر جتنا حق آپ کا ہے .اتنا ہمارا بھی ہے ہم آپ سے کم محب وطن نہیں .ہم اور تم کے چکر سے باہر نکلیں .اس طرز فکر نے پہلے بھی ملک کو دو لخت کیا ہے .

No comments:

Post a Comment