عمران خان کے دورِ حکومت میں پاکستان کا میڈیا مہنگائی کے معاملے پر غیر معمولی طور پر متحرک نظر آتا تھا۔ اشیائے خورونوش کی قیمتوں میں معمولی سا اضافہ بھی ٹی وی چینلز پر بریکنگ نیوز بن جاتا تھا۔ ٹاک شوز میں مہنگائی پر طویل بحثیں ہوتیں، اخبارات میں شہ سرخیاں لگتیں اور حکومتی کارکردگی کو کڑی تنقید کا نشانہ بنایا جاتا تھا۔ایسا محسوس ہوتا تھا کہ ملک کا سب سے بڑا مسئلہ مہنگائی ہی ہے۔
لیکن آج صورتِ حال کیا ہے؟
گزشتہ چار برسوں میں مہنگائی نے عام پاکستانی کی زندگی اجیرن کر دی ہے۔ بجلی، گیس، پٹرول، آٹا، چینی اور روزمرہ استعمال کی اشیا کی قیمتیں عام آدمی کی قوتِ خرید سے باہر ہوتی جا رہی ہیں۔ متوسط طبقہ سکڑ رہا ہے اور غریب طبقہ بنیادی ضروریات پوری کرنے کے لیے بھی پریشان ہے۔ لیکن حیرت انگیز طور پر وہ میڈیا، جو کبھی معمولی اضافے پر آسمان سر پر اٹھا لیتا تھا، آج اس مسئلے پر ویسی شدت اور تسلسل کے ساتھ آواز بلند کرتا دکھائی نہیں دیتا۔
ا یک خاتون تو اتوار بازار کے چکر لگاتیں اور پھر ٹویٹ کرتیں کہ عوام وہ مغلظات سنا رہی ہے کہ خدا کی پناہ ؟ حیران کن بات ہے کہ اس خاتون نے پچھلے چار سالوں میں ایک مرتبہ بھی اتوار بازار کا چکر نہیں لگایا . شاہد سرکاری موسیقی اتنی محصور کن ہے کہ انھیں آج اس حکومت کے بارے میں عوام کی مغلظات سنائی نہیں دیتیں .یہ بھی ہو سکتا ہے کہ وہ عوام کی ہمدردی میں نہیں .کسی اور کے کہنے پر بازاروں کے چکر لگاتی ہوں ؟
یہی صورتِ حال انسانی حقوق کے معاملے میں بھی نظر آتی ہے۔
عمران خان کے دور میں انسانی حقوق کی تنظیمیں، سول سوسائٹی اور بعض میڈیا حلقے سیاسی آزادیوں اور شہری حقوق کے حوالے سے مسلسل آواز اٹھاتے تھے۔ لیکن آج جب سیاسی کارکنوں کی گرفتاریاں، اظہارِ رائے پر پابندیاں، صحافیوں پر دباؤ، سیاسی اختلاف رکھنے والوں کے خلاف کارروائیاں اور خود عمران خان کے بنیادی حقوق سے متعلق سنگین سوالات موجود ہیں، تو ان حلقوں کی آواز پہلے جیسی توانا کیوں نہیں؟
کیا انسانی حقوق کا تعلق صرف اس بات سے ہے کہ اقتدار میں کون بیٹھا ہے؟ کیا مہنگائی صرف اسی وقت قابلِ احتجاج ہوتی ہے جب حکومت عمران خان کی ہو؟ کیا آزادیِ اظہار اور شہری حقوق کے اصول بھی حکومت کی تبدیلی کے ساتھ تبدیل ہو جاتے ہیں؟
یہاں دو سوالات خاص طور پر اہم ہیں:
کیا میڈیا اور انسانی حقوق کی تنظیموں کی خاموشی اسٹیبلشمنٹ کے خوف کی وجہ سے ہے ۔یا مالی مفادات اور مراعات کا لالچ ؟
اس میں شک نہیں کہ خوف ہے . لیکن حقیقت یہ ہے کہ میڈیا اداروں اور صحافیوں کی اکثریت مالی مفادات اور مراعات کے لالچ کا شکار ہے ۔ ہاں بعض ایسے بھی ہیں جو ان حالات میں سمجھتے ہیں کہ خاموشی میں ہی عافیت ہے ۔
لیکن ایک بات واضح ہے: صحافت کا کام حکومتوں کی خوشنودی حاصل کرنا نہیں، مقتدر حلقوں سے سوال کرنا ہے۔ انسانی حقوق کا تحفظ کسی سیاسی جماعت یا لیڈر کا احسان نہیں بلکہ ہر شہری کا بنیادی حق ہے۔
اگر اصول حکومت بدلنے سے بدل جائیں . تو وہ اصول نہیں ، مفادات کہلاتے ہیں ۔ اور اگر میڈیا طاقتوروں سے سوال کرنے کی ہمت و صلاحیت کھو دے . تو وہ صحافت نہیں . محض طاقت کے بیانیے کا ترجمان بن جاتا ہے ۔ بد قسمتی سے پاکستان میں کچھ اسطرح ہوتا نظر آ رہا ہے ۔

No comments:
Post a Comment