Friday 18 July 2014

نواز شریف کی دوہائی ؟

چند دن پہلے ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوۓ ،محترم وزیر اعظم نے فرمایا کہ اپوزیشن انھیں کام کرنے دے .اپوزیشن سے انکی مراد پی -ٹی -آئی تھی . پیپلز پارٹی تو ان کے ساتھ ہے .جس طرح انہوں نے زرداری صاحب کا پانچ سال تک ساتھ دیا . اب پیپلز پارٹی بھی اسی طرح ان کا ساتھ دے رہی ہے . اگرچہ کبھی کبھی خورشید شاہ منہ کا ذائقہ بدلنے کے لیے ایک آدھ بیان داغ دیتے ہیں .جبکہ حقیقت میں وہ اس ڈیل پر مکمل عمل کر رہے ہیں . جو امریکہ -برطانیہ اور سعودی عرب نے ان کے درمیان کرائی تھی .اگر پاکستانی عوام کی یاداشت کمزور نہیں تو انھیں ،این -آر -او   ضرور یاد ہو گا .جس کے ذریعہ آٹھ ہزار سے زائد کیس معاف کیے گیے .اور ملک و قوم کا خزانہ لوٹنے والوں کو ایک بار پھر لوٹ مار کی کھلی چھٹی دی گئی .پیپلز پارٹی کی حکومت نے جس طرح قومی خزانے کو لوٹا اس کی مثال پاکستان کی تاریخ میں ڈھونڈنے سے بھی نہیں ملے گی .
یہ عجیب بات ہے کہ پاکستان میں جب بھی کوئی عوام کے حقوق ،آئین و قانون کی حکمرانی ،موجودہ  فرسودہ نظام کی تبدیلی ،چند خاندانوں کے ناجائز تسلط کے خاتمے ،قومی وسائل کی لوٹ مار کے خلاف آواز اٹھا تا ہے .تو   مراعات   یافتہ طبقہ ،جمہوریت کے خلاف سازش کا واویلا کرنا شروع  کر دیتا ہے .کیا  جمہوریت صرف خواص کی مراعات کے تحفظ کا نام ہے ؟جب تک یہ کوڑھ زدہ ،کرپٹ نظام قائم ہے .پاکستان میں کوئی مثبت تبدیلی نہیں آ سکتی .ہم عوام آخر کب ہوش میں آ ہیں گے .کیا الله کریم نے ہمیں عقل اس لیے دی ہے ،کہ لٹھ لے کر اس کے پیچھے بھاگتے رہیں .اگر ہمارا طرز عمل یہی رہا تو پھر اس ملک میں بہتری کا کوئی امکان نہیں .....ہمارے بڑے بڑے ،بونے لیڈراسی   طرح ہمیں لوٹتے رہیں گے .ان کا خزانہ بھرتا رہے گا اور ملک کا خزانہ خالی ہوتا رہے گا .ائی -ایم -ایف اور ورلڈ بینک سے قرض وہ لے کر کھا جائیں گے اور واپس ہمیں کرنا پڑے گا .کیا ہم آنکھیں بند کیے ان کے پیچھے چلتے رہیں گے یا کبھی نیند سے جاگیں گے بھی ؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟

No comments:

Post a Comment