غزہ میں جاری اسرائیلی جارحیت میں اب تک 788فلسطینی شہید ہو چکے ہیں .جبکہ 1500سے زائد زخمی ہوے ہیں . جاں بحق ہونے والوں میں ایک بڑی تعداد بچوں کی ہے . یورپ ،امریکہ ،کینیڈا اور آسٹریلیا کے حکمران جس طرح آنکھیں بند کر کے اسرائیلی بربریت کی حمایت کر رہے ہیں .اس سے یہ اندازہ لگانا مشکل نہیں کے وہ یہودی لابی سے کتنا خوف زدہ ہیں .دنیا کے سب سے طاقتور ملک کا صدر بارک ابامہ بھی مظلوموں کے حق میں ایک لفظ نہیں بول سکتا .موصوف فرماتے ہیں کہ اسرائیل کو اپنے عوام کے دفاح کا پورا حق حاصل ہے .لیکن وہ حماس کو یہ حق دینے کے لیے تیار نہیں .یعنی طاقتور کو تو یہ حق ہے کہ جب چا ہے کمزور پر چڑھ دوڑے .لیکن کمزور کو اس کا ہاتھ روکنے کا کوئی حق نہیں .
علامہ اقبال نے کیا خوب کہا تھا .
ہے جرم ضیفی کی سزا مرگ مفاجات !!!!!!
57 مسلم ممالک خاص طور پر عرب لیگ کے ممبر ممالک کی مجرمانہ خا موشی ،اسرائیل کی بربریت کو ہوا دے رہی ہے .عملی مدد تو درکنار ،مسلم ممالک زبانی کلامی بھی اپنے مظلوم بھائیوں کی امداد کرنے کے قابل نہیں .الله کے خوف کے بجاے .مسلم حکمرانوں پر امریکہ کا خوف سوار ہے .حیران کن بات یہ ہے کہ ،یورپ اور امریکہ میں تو مظلوم فلسطینیوں کے حق میں عام لوگ آواز اٹھا رہے ہیں ،جبکہ مسلم ممالک میں ابھی تک کوئی قابل ذکر جلوس نہیں نکالا جا سکا .ہاں رویت کے مطابق دعا ضرور مانگی جا رہی ہے .لیکن ہم یہ بھول رہے ہیں کہ دعا کے ساتھ عمل کا تڑکا ،اس کی قبولیت کے لیے اولین شرط ہے .
اسرائیلی حکومت اور فوج کے ساتھ ساتھ ،مغربی میڈیا بھی غزہ کے رہنے والوں کو یہ حکم دے رہے ہیں ،کہ وہ اپنے گھر بار چھوڑ کر کہیں اور منتقل ہو جائیں .لیکن کوئی یہ نہیں بتا رہا کے کہاں جائیں .نقشہ دیکھیں ،ایک طرف سمندر ،دو اطراف اسرائیل اور ایک طرف مصر .....اب آپ خود بتائیں کہ غزہ کے رہائشی کہاں جائیں .اسرائیل وہ جا نہیں سکتے ،مصر کے فیلڈ مارشل نے راستہ پہلے ہی بند کر رکھا ہے .اب مظلوموں کے پاس اس کے علاوہ اور کوئی راستہ نہیں کہ وہ سمندر میں کود جائیں .ہاں ایک باعزت راستہ انھوں نے اختیار کر رکھا ہے وہ ہے ،مقابلہ !!! جدید ترین امریکی اسلحہ سے لیس یہودی فوج کے ساتھ عزم و ہمت ،جرات اور بہادری کے ساتھ مقابلہ ....

No comments:
Post a Comment