رمضان وہ مہینہ ہے .جس میں الله کریم نے اپنی لا محدود رحمت سے ،انسانیت کی فلاح اور ہدایت کے لیے قرآن نازل فرمایا .اس ماہ صیام کے ختم ہونے پر ،الله کریم کا شکر ادا کرنے کے لیے جشن کا اہتمام کیا جاتا ہے .جسے ہم عید کہتے ہیں .پورا مہینہ ایک خاص تربیت حاصل کرنے کے بعد ،اس تربیت کی تکمیل کی خوشی منائی جاتی ہے .اس خصوصی تربیت کا مقصد الله کریم نے یہ بیان کیا ہے ،کہ ہم دنیا میں الله کی کبریائی قائم کرنے کے قابل ہو سکیں .
میرا ان تمام لوگوں سے سوال ہے.جو اپنے آپ کو مسلم کہتےہیں . کہ جس طرح ہم (مسلمان )رمضان گزارتے ہیں.جس طرح پورا مہینہ ہم افراتفری کا ماحول پیدا کرتے ہیں .جس طرح منافع خوری کی جاتی ہے .جس طرح ہم ذرا ذرا سی بات پر ایک دوسرے پر ٹوٹ پڑتے ہیں .جس طرح ہم بسیار خوری کرتے ہیں .اور کام چوری کرتے ہیں .کیا اس کے بعد ہمیں یہ زیب دیتا ہے ،کہ ہم نزول قرآن کی خوشی منائیں .اور سب سے اہم سوال یہ ہے ،کہ کیا پورا مہینہ بھوکا رہنے کے بعد ہم اس قابل ہو جاتے ہیں کہ دنیا میں الله کی کبریائی قائم کر سکیں .
اگر آپ کا جواب نفی میں ہے .تو ہمیں غور کرنا ہو گا .کہ غلطی کہاں پر ہے .اگر ہم الله کریم کی نعمتوں ،رحمتوں سے سرفراز ہونا چاہتے ہیں اور دنیا میں ایک با عزت مقام حاصل کرنے کے خوائش مند ہیں .تو ہمیں اپنے طرز عمل میں تبدیلی لانی ہو گی .ورنہ صرف بھوکا رہنے سے ہمیں کچھ بھی حاصل نہ ہو گا .
ہمیں دنیا میں اپنی حالت پر غور کرنا چاہیے .ایک ارب پچاس کروڑ لوگوں کی کوئی عزت نہیں .جس کا جی چاہتا ہے ،ہماری عزت و ناموس ،جان و مال سے کھیلتا ہے .اور کوئی ظالم کا ہاتھ روکنے والا نہیں .غزہ میں جو کچھ نہتے فلسطینی مسلمانوں کے ساتھ ہو رہا ہے .صرف یہی ایک مثال ہماری بے بسی کو ظاھر کرنے کے لیے کافی ہے .ہمارے حکمران اپنی اپنی کرسیاں بچانے میں مصروف ہیں اور عوام کو مذہبی مافیا نے تفرقہ بازی کی نظر کر دیا ہے ؟

No comments:
Post a Comment