Monday 28 July 2014

نوٹس ،کمیٹی اور کمیشن ؟

پاکستان وباؤں کے لیے .کافی زرخیز زمین ہے .ہر قسم کی وبا .اس ملک میں ایسے پھلتی ،پھولتی ہے .جیسے جنگل کی آگ پھیلتی ہے .مثال کے طور پر .....جہالت کی وبا -غربت کی وبا -ملاوٹ کی وبا -ذخیرہ اندوزی کی وبا -جعلی ادویات کی وبا -بجلی اور گیس چوری کی وبا -قومی وسائل کے لوٹ مار کی وبا -رشوت خوری کی وبا -اپنے اختیارات سے تجاوز کی وبا -تفرقہ بازی اور مذہبی منافرت کی وبا -قابل علاج بیماریوں کی وبا -وغیرہ وغیرہ .............
ان تمام وباؤں کے تدارک کی بھی ایک وبا چلتی ہے .اس ملک خداداد پاکستان میں !!!!!!!!
اس وبا کا نام آپ نوٹس لینا ،کمیٹی بنانا یا کمیشن قائم کرنا رکھ سکتے ہیں .جو ہر چھوٹا ،بڑا سرکاری اہلکار -سیاست دان -حکومتی نمائندے -وزرا اعلی ،وزیر اعظم،صدر مملکت اور گورنر صاحبان اور  چیف جسٹس صاحب ، وقتاً فوقتاً لیتے رہتے ہیں .ملک میں کوئی بھی  مسلۂ ہو . اس کا حل ہو نہ ہو .اس کا نوٹس ضرور لیا جاتا ہے .جیسے پنجاب کے خادم اعلی ہر دن کسی نہ کسی معاملے پر نوٹس لیتے رہتے ہیں .حالانکہ تاریخ گواہ ہے .کبھی بھی اس کا کوئی نتیجہ نہیں نکلا .آج کی تازہ خبر ہے .کہ سندھ حکومت کے سینئر وزیر ،جناب نثار کھوڑو نے کراچی میں بجلی کی طویل بندش کا نوٹس لے لیا .اب کراچی کے لوگوں کو یہ امید رکھنی چاہیے کہ ان کا مسلۂ حل ہو
 جا ے گا .حالانکہ سینئر وزیر اس معاملے میں کوئی تکنیکی مدد کرنے سے قاصر ہیں .لیکن خبروں میں رہنے کا ایک طریقہ یہ بھی ہے .کہ ہر متعلقہ یا غیر متعلقہ معاملے کا نوٹس ضرور لیا جا ے .سابق چیف جسٹس جناب افتخار چودھری صاحب بھی اکثر نوٹس لیتے رہتے تھے .جنھیں قانون کی زبان میں سو موٹو کہا جاتا ہے .حالانکہ انکے سو موٹو نے بھی اس ملک و قوم سے کبھی وفا نہ کی .کمیٹیوں اور کمیشنوں کی بھی کچھ ایسی ہی صورت حال رہی ہے .ملک کی تاریخ میں کسی بھی کمیٹی نے کوئی قابل ذکر فیصلہ نہیں کیا اور نہ کسی کمیشن کی کوئی رپورٹ اس مظلوم قوم کی حالت میں بہتری لا سکی .
15 جولائی  1099 میں صلیبیوں نے بیت المقدس پر قبضہ کیا . اس شہر سے جان بچا کر کچھ لوگ دمشق  پہنچے اور پھر وہاں سے ایک وفد کی صورت میں بغداد ،خلیفہ وقت کے دربار میں حاضر ہوے .خلیفہ کو تمام صورت حال سے آگاہ کیا اور اپنے اوپر ہونے والے مظالم کی تفصیل بیان کی . خلیفہ وقت نے آنسو بہانے کے بعد ،اپنے درباریوں میں سے سات معزز ترین افراد پر مشتمل ایک کمیٹی قائم کی .کہ ان اسباب کا جائزہ لیا جا ے ،جن کی وجہ سے یہ سانحہ رونما ہوا . تاریخ آج تک اس کمیٹی کی رپورٹ سے بے خبر ہے ؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟

No comments:

Post a Comment