Saturday 10 January 2015

!! درخت اپنے پھل سے پہچانا جاتا ہے

اس میں کوئی شک نہیں کہ اسلام امن و سلامتی کا دین ہے .کہا جاتا ہے کہ درخت اپنے پھل سے پہچانا جاتا ہے . اسی طرح دنیا اسلام کو ہمارے طرز عمل سے دیکھتی ہے .ہم بیشک کہتے رہیں .کہ اسلام امن کی تعلیم دیتا ہے .اسلام رواداری سکھاتا ہے .اسلام برابری کا درس دیتا ہے .اسلام اقلیتوں کو تحفظ دیتا ہے .اسلام عورتوں کو برابری کے حقوق دیتا ہے .اسلام سب کیلئے سلامتی کا پیغام ہے . 
کوئی اس پر کان نہیں دھرتا  ،کیوں ؟ اس لیے کے ہمارا عمل اسلام کی تمام تعلیمات کے خلاف ہے .ہم جو اپنے آپ کو ایک خدا ،ایک رسول ،ایک کتاب کو ماننے والے کہتے ہیں . خود سینکڑوں فرقوں میں بٹ چکے ہیں .ہم ایک دوسرے کو برداشت نہیں کر سکتے .ایک دوسرے کی بات تحمل سے نہیں سن سکتے .ہاں ہم ایک دوسرے کو کافر اور مرتد ضرور قرار دے سکتے ہیں .اور اس الله کے نام پر ایک دوسرے کے گلے ضرور کاٹ سکتے ہیں .جس کا حکم ہے کہ زمین پر فساد نہ پھلاؤ .
قرآن کریم میں الله کا ارشاد ہے .
اور جب انھیں کہا جاتا ہے .کہ زمین میں فساد نہ ڈالو ،تو کہتے ہیں کہ ہم ہی تو اصلاح کرنے والے ہیں .2/11
جے .یو .آئی کے سربراہ ،مولوی فضل الرحمن صاحب نے ایکسویں ترمیم کے حق میں ووٹ نہیں دیا . آپ نے پارلیمنٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوے کہا .کہ 
مسالک ،،دین ،،اور مدرسے ہی کیوں نشانے پر ہیں ؟
دہشت گردی اور مذہب کو جوڑنے کی کوشش کی جا رہی ہے .اور 
ہم تمام فرقوں کی نمایندگی کر رہے ہیں .
آپ نے پہلے فرمایا .مسالک اور بعد میں فرماتے ہیں فرقے ؟
ان کا یہ کہنا .بذات خود اس بات کی گواہی ہے کہ اسلام میں فرقوں کا وجود ہے .اس میں کسی شک کی گنجائش نہیں کہ فرقہ بندی ہی تمام مسائل کی جڑ ہے .جب ہم کہتے ہیں کہ یہ مسالک نہیں -فرقے ہیں تو ہم پر اسلام مخالف اور مرتد ہونے کے فتوے لگا ۓ جاتے ہیں .جبکہ مولوی صاحب نے خود یہ تسلیم کیا ہے کہ وہ فرقہ بند ہیں. تبھی تو وہ تمام فرقوں کی نمایندگی کر رہے ہیں .مسلک کا لفظ تو صرف عوام کو دھوکھ دینے کیلئے استعمال کیا جاتا ہے .ان تمام خود ساختہ مسالک کے مدرسے الگ ،مسجدیں الگ .ایک دوسرے کے پیچھے نماز یہ ادا نہیں کرتے .یہ فرقے نہیں تو اور کیا ہیں .
قرآن میں الله کریم کا ارشاد ہے .
اور تم سب مل کر الله کی رسی (قرآن ) کو مضبوطی سے تھام لو اور تفرقہ میں نہ پڑو .3/103.
یقیناً تمہیں ( ا ے رسول ) ان لوگوں سے کوئی سروکار نہیں .جنھوں نے اپنے دین کو اختلافی گروہوں میں بانٹ دیا  اور فرقے بن گۓ ..ال انعام .آیت 160.
اور تم مشرکین میں سے نہ ہو جانا .ان لوگوں میں سے جنھوں نے اپنے دین کو ٹکڑے ،ٹکڑے کر دیا .اور گروہوں میں بٹ گۓ .اور ہر گروہ اسی پر خوش ہو گیا جو اس کے پاس ہے .    30/31.32 

No comments:

Post a Comment