Monday 26 January 2015

نواز حکومت کے پانچ سال مکمل ہونے تک ؟

پیپلز پارٹی حکومت نے پانچ سال کی مدت پوری کی تو پاکستان میں خوشی کے شادیانے بجاۓ گۓ .جمہوریت کی کامیابی کے گیت گاۓ گۓ . کہا گیا کے یہ جناب زرداری کی سیاسی بصیرت کا منہ بولتا ثبوت ہے کہ پاکستان کی تاریخ میں پہلی بار ایک جمہوری حکومت نے اپنی پانچ سالہ مدت پوری کی . پر امن انتقال اقتدار سے ملک میں جمہوریت کی جڑیں مظبوط ہوئیں .
اگرچہ عوام کی اکثریت جانتی ہے کہ زرداری حکومت نے کیسے پانچ سال پورے کیے .جن قوتوں نے این -ار -او ،ڈرافٹ کیا اور سب سے اس پر دستخط کرواۓ .انھوں نے ہی پہلی باری پیپلز پارٹی اور دوسری باری نواز لیگ کیلئے رکھی . اس کے علاوہ زرداری حکومت نے تمام اندرونی و بیرونی مقتدر حلقوں کو راضی بھی رکھا .اندرون ملک ہر کسی کو حصہ بقدر جشہ  دیا گیا .جمہوریت کی جڑیں تو کیا مضبوط ہوتیں ،کرپشن خوب پھلی پھولی .عوام کے مسائل اسی طرح رہے .جس طرح انکی حکومت آنے سے پہلے تھے . اس ملک کے اصل وارث و مالک غربت کی دلدل میں ڈوبتے گے .جبکہ مفاد پرست امر بیل کی طرح ملکی وسائل کو ہڑپ کرتے چلے گے .
اس بات سے انکار ممکن نہیں کہ پیپلز پارٹی حکومت نے پانچ سالوں میں عوام کی جو درگت بنائی سو بنائی . نواز حکومت نے نا اہلی اور کرپشن کے سابقہ تمام ریکارڈ توڑ دئیے .
نہ پیپلز پارٹی حکومت کو کرپشن کے سوا کوئی کام آتا تھا ،نہ موجودہ حکومت لوٹ مار کے علاوہ کوئی کام کر سکی .ہمیشہ کی طرح عوام ،جمہوری حکومتوں کی کارکردگی سے مایوس ہو کر مشرف کے دور حکومت کو یاد کر رہے ہیں .اس سے زیادہ جمہوریت کے منہ پر کالک اور کیا ملی جا سکتی ہے .
اگر نواز حکومت نے اپنے پانچ سال پورے کر لیے .(ہماری خوائش ہے کہ یہ اپنی مدت پوری کرے ) تو دکھائی یہی دیتا ہے کہ عوام اگلی دو دہایوں تک جمہوریت کا نام سننا بھی گوارا نہیں کریں گے .اگر ایسا ہوا تو یقیناً اس میں قصور صرف اور صرف سیاستدانوں کا ہو گا . عوام کا نقصان صرف یہ ہو گا، کہ وہ ووٹ ،ووٹ کے کھیل .......،دیکھو ،دیکھو کون آیا اور گو ،گو کے نحروں پر رقص نہیں کر سکیں گے !!!!
                           وطن کوکچھھ نہیں خطرہ ،دشت گرد ہیں خطرے میں
                           جمہوریت تو نہیں ،مفاد پرست ہیں خطرے میں !!!!!                                   

No comments:

Post a Comment