Sunday 18 January 2015

! ذرا نم ہو تو

پاکستانی قوم کو اکثر یہ طعنے دئیے جاتے ہیں کہ وہ نہ سمجھہ ہیں ،بکھرے ہوے ہیں ،کسی قاعدے قانون کی پابندی نہیں کرتے ، اخلاقیات سے عاری ہیں .ان کی سمت درست نہیں ہے .کسی بھی مقصد کیلئے یہ اکھٹے نہیں ہو سکتے..ہجوم ہیں ایک قوم نہیں بن سکتے وغیرہ وغیرہ .
لیکن اگر غور کیا جائے تو یہ حقیقت کھل کر سامنے آتی ہے کہ اوپر بیان کردہ خرابیوں میں سے اکثر ہمارے لیڈروں میں پائی جاتی ہیں .پاکستانیوں نے بار بار یہ ثابت کیا ہے کہ وہ ایک قوم ہیں .وہ ملک کے مفاد میں اپنا تن من دھن قربان کر سکتے ہیں .شرط صرف یہ ہے کہ کوئی ان کے سامنے مثال تو بنے ؟ کوئی انہیں گلے تو لگا ۓ ،کوئی انہیں اعتماد میں تو لے ،کوئی ان کی آواز تو بنے .کوئی ان کے دکھہ ،سکھہ کا ساتھی تو بنے .کوئی ان سے قدم ملا کے تو چلے .زبانی جمع ،خرچ سے تو بات نہیں بنتی ؟
دہشت گردی کے خلاف پوری قوم یک زبان ہے .لیکن خود ساختہ لیڈر بھانت بھانت کی بولیاں بول رہے ہیں .اس میں قصور کس کا ہے ،عوام کا یا لیڈروں کا ؟؟؟
عمران خان کی آواز پر صرف تین گھنٹوں میں پاکستانی عوام نے آج  75 کروڑ روپے اکھٹے کیے ہیں .کیا یہ اس بات کا ثبوت نہیں کہ ہم ایک قوم ہیں اور کسی بھی مثبت کام کیلئے ہر قسم کے اختلافات بھلا کر مل جل کر کام کر سکتے ہیں !!!!
پشاور میں شوکت خانم کینسر ہسپتال کیلئے عمران خان نے پاکستانی قوم کو  ایک ماہ میں ایک ارب روپے جمع کرنے کا چیلنج دیا تھا . پاکستانی عوام نے صرف تین گھنٹوں میں 75 کروڑ روپے عمران خان کی جھولی میں ڈال دئیے .اس سے زیادہ کسی شخص کی اور کیا عزت افزائی ہو سکتی ہے .
پاکستانی قوم نے ایک ایسی نظیر قائم کی ہے .جس کی اس سے پہلے ہماری تاریخ میں مثال نہیں ملتی . پاکستان زندہ باد !!!!! 
علامہ اقبال کا ایک شعرمیں اپنی قوم کی نظر کرتا ہوں .
                   نہیں ہے نا امید اقبال اپنی کشت ویراں سے 
                   ذرا نم ہو تو یہ مٹی بہت زرخیز ہے ساقی !!!!!      

No comments:

Post a Comment