Tuesday, 24 February 2015

وضاحت کی ضرورت ؟

سنیٹ کا ٹکٹ ملنے کے بحد پرویز رشید صاحب کی مسکراہٹ چھپاۓ نہیں چھپ رہی .جناب پہلے سے زیادہ روانی سے غلط بیانی کے ریکارڈ توڑ رہے ہیں .شائد وزیر اطلاعات ابھی تک خود کو حکومت پاکستان کا نہیں بلکہ نواز لیگ کا ترجمان سمجتھے ہیں .اور شائد جناب کی روٹی ہضم نہیں ہوتی جب تک عمران خان کے خلاف کوئی بیان بازی نہ کر لیں .
آج کی تازہ ترین غلط بیانی میں فرماتے ہیں (ن ) لیگ کو کسی وضاحت کی کوئی ضرورت نہیں ؟ جناب نے یہ نہیں بتایا کے انھیں کس نے وضاحت کرنے کا کہا ہے .اور کس بات کی وضاحت ؟ چھہ ماہ ، دو سال ،تین سال میں لوڈ شیڈنگ ختم کرنے ،
دہشت گردی کو جڑ سے اکھاڑنے ، کرپشن ختم کرنے ،دھاندلی کی تحقیقات ، عوام کی حالت بہتربنانے، کشکول توڑنے کے داعوؤں کی وضاحت . آخر(ن )لیگ کے کس کس بیان کی وضاحت جناب فرمائیں گے . کیا عوام نے اس لیے نواز لیگ کو ووٹ دئیے تھے کہ پرویز رشید ہر روز ٹی -وی پر آ کر اپنا اور عوام کا وقت ضائع کریں ؟ 

Thursday, 19 February 2015

!!!!مقدس ترین پالیسی بیان

محمّد رسول الله نے جب نبوت کا اعلان فرمایا اور سر زمین عرب میں الله کا نظام قائم کرنے کے مقدس مشن کا آغاز کیا تو آپ نے فرمایا تھا . کہ جب ہم الله کا نظام قائم کریں گے .تو اس کا نتیجہ یہ ہو محمّد رسول الله نے جب نبوت کا اعلان فرمایا اور سر زمین عرب میں الله کا نظام قائم کرنے کے مقدس مشن کا آغاز کیا تو آپ نے فرمایا تھا . کہ گا کہ سونے سے لدی ایک جوان خوبصورت عورت اکیلی یمن سے دمشق تک کا سفر کرے گی اور اسے الله کے علاوہ کسی کا خوف نہ ہو گا .
اس کا مطلب تھا کہ ہماری ریاست میں ہر کسی کی عزت ،جان و مال محفوظ ہو گا .آپ کا یہ وعدہ تھا کہ اس ریاست میں قانون کی حکمرانی ہو گی . نظم و ضبط ہو گا .
محمّد رسول الله نے اپنی زندگی میں یہ عظیم الشان نظام قائم کر کے دکھایا . (الله اکبر )
محمّد رسول الله کے انقلاب کا یہ صرف ایک پہلو ہے. لیکن یہ ہی سب سے اہم اور کسی بھی ریاست کی بنیاد ہے .اگر امن نہ ہو تو کوئی بھی معاشرہ پنپ نہیں سکتا .     پاکستان کے موجودہ حالات میں ہم اندازہ کر سکتے ہیں کہ امن و امان کی کیا اہمیت ہوتی ہے . ہمارے ملک میں ایک اکیلی عورت باہر تو کیا ، کوئی اپنے گھر میں بھی محفوظ نہیں .    

تازہ ترین ،خبریں اور تبصرے

جماعت اسلامی کے امیر جناب سراج الحق نے کہا ہے کہ سینٹ کے الیکشن کو مویشی منڈی بنانے کی کوشش کی جا رہی ہے . ارکان اسمبلی کی بھیڑ بکریوں کی طرح قیمت لگائی جا رہی ہے .
سراج الحق صاحب سے ہماری گزارش ہے کہ ایسا پہلی بار نہیں ہو رہا ، اس کی ابتدا تو پاکستان بننے کے تھوڑے ہی عرصے بحد ہو گئی تھی . لیکن مرد مومن ،مرد حق مرحوم کے مارشل لا کے بحد اس خرید و فروخت کو ایک نئی جہت ملی . مچھلی بازار ، مویشی منڈی ، بھیڑ بکریاں ، ذاتی مفادات کے لیے پارٹیاں تبدیل کرنا ، صرف اور صرف اپنے مفادات کے   تحفظ کیلئے قانون سازی ،جیسے واقعات اس ملک میں پہلے بھی ہوتے رہے ہیں . مقتدر حلقوں کو ماضی میں نہ کوئی فرق پڑا اور نہ اب انھیں کوئی فرق پڑے گا . وہ اسی طرح پاکستان کو لوٹتے رہیں گے . جب تک ہم عوام ان کا راستہ نہیں روکتے ؟
امریکی صدر فرماتے ہیں کہ ہم اسلام کے خلاف حالت جنگ میں نہیں ہیں . ہم صرف ان لوگوں کے خلاف جنگ لڑ رہے ہیں جو اسلام کو اپنے گروہی مقاصد کیلئے استعمال کر رہے ہیں . آپ نے آدھی بات کی ہے . امریکی صدر یہ بتانے سے قاصر رہے کہ یہ وھی لوگ ہیں جن کو امریکہ اور اسکے اتحادیوں نے پال پوس کر جوان کیا ہے . انہیں اسلحہ ،پیسہ اور ٹریننگ دی اور وہ اب بھی امریکہ کی ہی جنگ لڑ رہے ہیں .
سب سے دلچسب بیان شرجیل میمن صاحب کا تھا .آپ فرماتے ہیں کراچی میں دھرنا اور پر امن احتجاج کرنے والے وزیر اعلی سندھ کے خلاف نہیں . جناب نے یہ نہیں فرمایا کے وہ کس کے خلاف تھے . کیا وہ حکومت سندھ کے خلاف احتجاج کر رہے تھے .اگر وہ حکومت کے خلاف تھے تو کیا سندھ میں پیپلز پارٹی کی حکومت نہیں اور کیا قائم علی شاہ سندھ حکومت کے وزیر اعلی نہیں . عوام کے مسائل حل کرنا کس کی زمہ داری ہے . کیا وزیر اعلی کا کام صرف زرداری اینڈ کمپنی کی خدمت کرنا ہے .

Wednesday, 18 February 2015

!! مرزا کی دہائی

جس دور میں لٹ جاۓ مرزا کی کمائی ..
اس دور کے زرداری سے کوئی بھول ہوئی ہے !

Wednesday, 11 February 2015

ورنہ جواب دیتے ؟

چند دن سے تحریک انصاف اور متحدہ کے درمیان الفاظ کی جنگ جاری ہے .قائد تحریک جناب الطاف بھائی کے خطاب کے بحد کافی گرمی پیدا ہو چکی تھی  .گو آج الطاف بھائی نے ہوش میں آنے  کے بحد دھرنے میں شریک ہونے والی خواتین اور محترمہ شیریں مزاری سے معزرت کر لی ہے .
متحدہ کی رابطہ کمیٹی کے اراکین نے بھی اپنے لیڈر کی پیروی کرتے ہوۓ عمران خان اور تحریک انصاف کے خلاف دل کھول کر زبان درازی کی . خالد مقبول صدیقی صاحب نے فرمایا کہ قائد نے ہمیں وہ زبان نہیں سکھائی .ورنہ جواب دیتے ؟ انھوں نے وضاحت نہیں کی کے انکے قائد نے کونسی زبان انھیں نہیں سکھائی .حالانکہ ان کے محبوب قائد جو زبان استعمال کرتے ہیں وہ انھی کو زیب دیتی ہے . نشے کی حالت میں جوبیان  ان کے قائد دیتے ہیں . اس کے بحد کسی اور کیلئے کوئی گنجائش نہیں رہتی . اس لیے متحدہ کی رابطہ کمیٹی کے اراکین سے ہماری گزارش ہے کہ وہ اپنے قائد کے بیانات کی کوئی وضاحت نہ کیا کریں تو زیادہ بہتر ہو گا .ان کے قائد بھی انسان ہیں اور غلطیاں انسانوں سے ہی ہوتی ہیں .
Doug Thorburn,  author of Alcoholism Myths and Realities, says
The brain's neocortex is supposed to reign in the instincts and compulsions of the lower brain, but in alcoholics it is not working properly, "Due to a buildup of poison and resulting damage to the neocortex, alcoholism causes deep behavioral changes."
 قائد تحریک کی حالت بھی شائد اسی طرح کی ہو رہی ہے .

Tuesday, 10 February 2015

Speech or?

Don Altaf,s speech, no Sir it was not a speech it was like a gutter over-flowing. I have never heard a leader of a political party speaking so low about his opponents specially women. Shame on you Don....... sorry but you have no shame..

Drunken Don?

Alcohol brings out the real you.

I think it,s true.What  Mr. Altaf (Don of M.Q.M) said  yesterday in his speech was a shame. He was drunk as usual and alcohol brings out the real personality. He showed his true colours. Alcohol frees the tongue to say what is in the heart. 

People should be held accountable for what they say drunk as well as sober. There is no doubt he was drunk and out of his senses yesterday. I have no idea why so many people follow him. Is it fear or love? Only time will tell?


Monday, 2 February 2015

ہنسی روکے نہیں رکتی ؟

وزیر اطلاعات جناب پرویز رشید صاحب نے پچھلے پانچ ماہ میں جتنی پریس کا نفرنس کی ہیں وہ پاکستان کی تاریخ میں ایک ریکارڈ ہو گا . عوام کے لیے ان کی گفتگو کسی مزاحیہ پروگرام سے کم نہیں ہوتی . بیشمار مسائل میں گھری پاکستانی قوم کیلئے ٹی -وی پر ان کی آمد تھوڑے وقت کیلئے ہی سہی ،ہنسی کا سبب بنتی ہے . جوں جوں سینٹ سے ان کی ریٹائرمنٹ کے دن قریب آ رہے ہیں .توں توں ان کی بیقراری میں اضافہ ہوتا جا رہا ہے . شائد اسی بیقراری میں وہ پریس کانفرنس پے پریس کانفرنس کیے جا رہے ہیں .ممکن ہے وہ نواز شریف کو یہ باور کرانے کی کوشش کر رہے ہوں کے ان سے زیادہ ان کا وفادار اور کوئی نہیں . تب ہی تو وہ ہر معاملے پر لب کشائی کرتے ہیں .  چا ہے وہ معاملہ ان کی وزارت سے متعلق ہو یا نہ ہو ؟
عمران خان کے ہر بیان پر بولنا موصوف نے اپنے اوپر فرض کر رکھا ہے .انھیں شائد ابھی تک یہ یقین نہیں آیا کے وہ پاکستان کے وزیر اطلاعات ہیں ، وہ اپنے آپ کو نواز لیگ کا  ترجمان سمجتھے ہیں . نواز حکومت کی رسوائی میں ان کی کارکردگی کے علاوہ وزیر موصوف کا بھی بہت حصہ ہے . پاکستان کی تاریخ میں اتنا سفید جھوٹ کسی وزیر اطلاعات نے نہیں بولا ہو گا .جتنا پرویز رشید صاحب بولتے ہیں .
انگریزی کا ایک  لازوال جملہ ہے . کسی بھی بات پر اس وقت تک یقین نہ کریں .جب تک سرکاری طور پر اس کی تردید نہ کر دی جاۓ .
Never believe anything until it has been officially denied. (Claud Cockburn).
امریکہ کے سابق صدر جان -کنیڈی مرحوم  نے ایک بار امریکہ میں مکسیکو کے سفیر سے کہا کہ کیوبا اس خطے کی سیکورٹی کے لیے ایک بڑا خطرہ ہے . سفیر نے انھیں جواب دیا کہ اگر وہ مکسیکو کے عوام کو یہ بتائیں .جو آپ نے کہا ہے .تو ہمارے چار کروڑ لوگ ہنس ،ہنس کے فوت ہو جائیں گے .
President Kennedy warned the Mexican ambassador that Cuba was very dangerous and a threat to security during the Cuba Missile Crisis era. The Mexican ambassador's told President Kennedy that "If we publicly declare that Cuba is a threat to our security, forty million Mexicans will die laughing".