جناب پرویز رشید صاحب اگرچہ وفاقی وزیر اطلاعات ہیں .لیکن موصوف کا اصل کام نواز شریف خاندان کا دفاع اور وکالت کرنا ہے .پانامہ لیکس کے منظر عام پر آنے کے بعد آج وفاقی وزیر سارا دن حکمران خاندان کا دفاع کرتے رہے .موصوف کا سارا زور بیان اصل مسلے سے توجہ ہٹا نا تھا .پہلے فرماتے ہیں کہ پانامہ پیپرز نے وزیر اعظم کی سچائی پر مہر ثبت کر دی ہے . پھر کہتے ہیں کہ عمران خان لندن کی عدالت میں الزامات ثابت کریں .سارا خرچ ہم ادا کریں گے .جناب وزیر اطلاعات نے یہ نہیں بتایا کہ اخراجات وہ اپنی جیب سے ادا کریں گے یا سرکاری خزانے سے ؟ ان پیپرز نے جناب وزیر اعظم کی سچائی کیسے ثابت کی ؟ اس پر بھی وزیر موصوف نے مزید روشنی نہیں ڈالی .
یہ نا ممکن ہے کہ پرویز رشید صاحب میڈیا سے گفتگو کریں اور عمران خان کا ذکر نہ آ ۓ .آج بھی جناب وزیر اطلاعات ،عمران خان کو کوستے رہے .شائد وہ یہ بھول گۓ کہ آف شور اکاؤنٹ کے بارے میں انکشافات بین الاقوامی میڈیا کے ذریعے منظر عام پر آئے ہیں .اس میں عمران خان یا تحریک انصاف کا کوئی قصور نہیں . ویسے بھی وزیر اعظم کی اولاد کے کاروبار سے متعلق وضاحت دینا وفاقی وزیر اطلاعات کی ذمہ داری نہیں .یہ کام شریف خاندان کا کوئی ترجمان بھی کر سکتا ہے .قوم کے خزانے سے تنخواہ اور مراعات لینے والے وزیر کا یہ منصب نہیں ؟ انھیں جھوٹ اور ریاکاری سے پرہیز کرنا چاہیے !!!!!

No comments:
Post a Comment