Friday, 1 April 2016

!!!!موم کی ناک

کہا جاتا ہے کہ پاکستان میں قانون موم کی ناک ہے ؟  اگرچہ یہ سچ ہے لیکن یہ آدھا سچ ہے .کیونکہ قانون موم کی ناک صرف اور صرف ان لوگوں کیلئے ہے . جو امیر اور طاقتور ہیں یا جرائم پیشہ ہیں . عام پاکستانی کیلئے ملک کا قانون وہ تلوار ہے جو صرف سر کاٹنا جانتی ہے . اس کی تازہ مثال کل کی خبر ہے کہ کسٹم کورٹ کے جج صاحب نے ماڈل آیان  علی کے خلاف منی لاڈرنگ کا مقدمہ درج کرنے کی درخواست مسترد کر دی .قابل احترام جج صاحب نے مزید فرمایا کہ ماڈل سے برامد ہونے والی رقم اسکی اپنی ہے .جو کسی غیر قانونی طریقے سے حاصل نہیں کی گئی .
جج صاحب نے جو فرمایا اس سے یہ اندازہ لگایا جا سکتا ہے کہ پاکستان میں عام شہری کیلئے قانون اور ہے. جبکہ خواص کیلئے اور!!!  عام پاکستانی دس ہزار ڈالر سے زیادہ رقم کیش ملک سے باہر نہیں لے جا سکتا . جبکہ خواص  5 لاکھ ڈالر کیش بھی لے جاتے ہوۓ پکڑے جائیں تو عدالت مقدمہ درج کرنے کا حکم دینے کے بجاۓ الٹا ان کی صفائی پیش کرتی ہے ؟
جس طریقے سے اس کیس کو لٹکایا جا رہا ہے ، اس سے یہ اندازہ لگانا مشکل نہیں کہ اس کا فیصلہ کیا ہو گا .یقیننا آیان علی بے گناه ثابت ہونگی . 5 لاکھ ڈالر انھیں واپس کیے جائیں گے .پاکستان میں جمہوریت اور ادارے مضبوط ہونگے اور لوٹ مار اسی طرح جاری رہے گی !!!!!

No comments:

Post a Comment