Saturday 30 April 2016

میں پاکستان کا مالک ؟

لوٹ مار ،کرپشن اور (سٹیٹس کو )  برقرار رکھنے والے ،اکثر نظام کو بچانے کی گردان کرتے رہتے ہیں .سب نظام کو چلنے دینے کی تسبیح کرتے ہیں . جمہوریت ہی بہترین نظام ہے ،پاکستان کے تمام مسائل کا حل جمہوریت ہے .جمہوری نظام کے تحت ہی قوم ترقی کر سکتی ہے .اداروں کو مضبوط کرنا ہو گا .میڈیا پتہ نہیں کون سا ستون ہے .جمہوریت کی بقا کا انحصار میڈیا کی آزادی پر ہے .میرٹ کی قدر ہونی چاہیے ؟ وغیرہ  وغیرہ .
حقیقت کیا ہے اس سے پاکستان کے عوام ضرور واقف ہیں .نظام کے  اصلاح کی تمام آوازیں سیاست دانوں کو فوجی بوٹوں کی چاپ سنائی دیتی ہیں . نظام کو بچانے کی دہائی دینے والے اپنے آپ کو درست کرنے کیلئے تیار نہیں .
ابھی تک تو (ن ) لیگ ،پیپلز پارٹی اور مل جل کر لوٹ مار کرنے والے صرف عمران خان کو نظام کا دشمن قرار دے رہے تھے . اب اس میں ایک اور دشمن کا اضافہ ہو گیا ہے .وہ ہے فلم مالک !!! 
نمائش کے تین ہفتوں بعد وفاقی حکومت نے اس فلم پر پابندی لگا دی . کہا یہ گیا کہ اس فلم میں منتخب نمائندوں کیتوہین کی گئی ہے .فلم پر اور بھی الزامات  لگاۓ گے ہیں.لیکن سب سے بڑا الزام خود ساختہ عوامی 
نمائندوں کی توہین کا ہے .ہم پاکستان کے عوام ،اس ملک کے اصل مالک حکومت سے یہ سوال کرتے ہیں کہ کیا سیاست دان اور پارلیمنٹ کے اراکین کرپٹ نہیں ہیں ؟ اگر یہ سارے فرشتے ہیں تو نیب میں سالوں سے پڑے ہوۓ کیس کس کے خلاف ہیں ؟
 ہمارے ہمساۓ ملک بھارت میں اکثر ایسی فلمیں بنائی جاتی ہیں . جن میں سیاست دانوں ،پارلیمنٹ کے ممبران ،پولیس والوں ،ا علی سرکاری افسران اور ریاستوں کے چیف منسٹرز کو کرپٹ دکھایا گیا ہے .وہاں پر تو کبھی کسی ایسی فلم پر پابندی نہیں لگائی گئی .نہ  ہی وہاں ،پارلیمنٹ کے ممبران نے توہین محسوس کی اور نہ بھارت میں جمہوریت کو کسی فلم سے کوئی خطرہ پیدا ہوا . 
میں پاکستان کا شہری اور پاکستان کا مالک ہوں . وہ الفاظ ہیں .جنھوں نے اقتدار کے ایوانوں میں خطرے کی گھنٹیاں بجا دی ہیں .قوم کے خزانے پر عیاشی کرنے والے یہ برداشت نہیں کر سکتے کہ یہ آواز لوگوں کے دل میں اتر جاۓ کہ اس سر زمین اور اس کے وسائل کے اصل مالک پاکستان کےعوام  ہیں . شائد اسی آواز کو دبانے کیلئے اس فلم پر پابندی لگائی  گئی ہے ؟

No comments:

Post a Comment