Tuesday, 31 May 2016

!!!!شیر اور ڈیزل

مولوی فضل الرحمن پاکستانی سیاست کاایسا کردار ہیں .جو ہر موسم اور ہر طرح کے حالات میں اپنی اہمیت برقرار رکھتے ہیں .سودے بازی میں کوئی سیاست دان پاکستان میں ان کا مقابلہ نہیں کر سکتا .جس طرح ہڈی میں سے گودا نچوڑا جاتا ہے ،مولوی صاحب اس طرح سیاست میں سے اپنا حصہ وصول کر لیتے ہیں .اور ناک پر مکھی بھی نہیں بیٹھنے دیتے .کوئی اصول ،کوئی قاعدہ ،کوئی اخلاقی بندش ان کے راستے میں حائل نہیں ہو سکتی ....
بینظر بھٹو مرحومہ ،نواز شریف ،پرویز مشرف ،آصف علی زرداری اور اب پھر نواز شریف -مولوی صاحب ہر دسترخوان سے اپنا حصہ لیتے رہے ہیں .آج کل ،آصف زرداری اور نواز شریف کے درمیان صلح کرانے کیلئے لندن یاترا پر ہیں . گو ابھی تک آصف زرداری ان کے ہاتھ نہیں آ رہے .لیکن امید ہے کہ سندھ میں لین دین کر کے معاملہ ہو جا ۓ گا . اور جمہوریت کی بقا کیلئے مولوی صاحب اپنا حصہ بھی ضرور وصول کریں گے ......
تحریک انصاف کو صوبہ پختونخوا سے بے دخل کرنا ان کی شدید خواہیش ہے . پرویز مشرف کے دور میں خبیر پختون خوا میں ان کی حکومت رہی ہے .اس دور میں ان کی پانچوں انگلیاں گھی ،بلکہ دیسی گھی میں تھیں .وہ دور ان کو بھول نہیں رہا .جو مار دھاڑ انھوں نے اس دور میں کی ،اس کی روداد  بریگیڈیئر گھمن کی کتاب --ہاں یہ سچ ہے ---میں پڑھی جا سکتی ہے .
دھرنے کے دنوں سے لیکر آج تک مولوی صاحب کی روٹی ہضم نہیں ہوتی . جب تک وہ عمران خان کے خلاف کوئی بیان بازی نہ کر لیں .کل کے روزنامہ دنیا میں ان کا ایک بیان چھپا ہے .جس میں انھوں نے فرمایا ہے کہ عمران خان یہودیوں کے ایجنٹ ہیں اور اپنی سابقہ بیوی سے تعلقات رکھ کر عمران خان نے ہماری روایات پر ڈرون حملہ کیا ہے . مولوی صاحب کے اس بیان پر ہم کوئی تبصرہ نہیں کرتے . ہم مولوی صاحب سے صرف یہ پوچھنے کی جسارت کرنا چا ہتے ہیں کہ آپ کی وہ کون سی اعلی روایات ہیں . آپ نے ان کا ذکر نہیں کیا ؟
کیا اپنے مفادات کیلئے کبھی ،PPP, کبھی(ن ) لیگ اور کبھی فوجی آمر کے دستر خوان سے پیٹ بھرنا ،ہی اپ کی وہ روایات ہیں . جن کا آپ تحفظ چا ہتے ہیں . آپ کی اطلاع کیلئے عرض ہے کہ وہ دور اب کبھی واپس نہیں آ ۓ گا .  کل آزاد کشمیر میں جلسے کے دوران بلاول بھٹو زرداری نے ،نواز شریف اور آپ پر کیا خوبصورت جملہ کسا ہے کہ شیر ،ڈیزل پر نہیں چلتا !!!!!!!

Sunday, 29 May 2016

Through the Ages !!!!

"Become who you are."  Friedrich Nietzsche.

"If everything is under control, you are going too slow."  Mario Andretti.

"Opportunities multiply as they are seized."  Sun Tzu.

"The easiest way to make ends meet is to get off your own. People who cannot find time for recreation are obliged sooner or later to find time for illness. Learning without thought is labour lost; without learning is perilous."  Confucius.

"God does not play dice with the universe."  Albert Einstein.

"Common sense is the collection of prejudices acquired by age eighteen."  Albert Einstein. 

"Advice is what we ask for when we already know the answer but wish we didn,t."  Cordel Hull.

"Though I am not naturally honest, I am so sometimes by chance."  William Shakespeare.

"Always forgive your enemies; nothing annoys them so much."  Oscar Wilde.

"Show me a sane man and I will cure him for you."  Carl Gustav Jung.

Wednesday, 25 May 2016

Pakistan is Our Israel !!!!

When a US delegate once confronted a Chinese diplomat about Beijing's uncompromising support for Pakistan, the Chinese reportedly responded with a heavily-loaded sarcastic remark: "Pakistan is our Israel".
According to an essay posted on Qatari website the Chinese diplomat said," Pakistan is dearest to China as Israel to the US.
Long live Pakistan China Friendship!!!!

Sunday, 22 May 2016

!!!! جناتی پاسپورٹ

پہلے آپ نے صرف فلموں میں دیکھا ہو گا . کہ کسی گاڑی کو میزائل یا راکٹ سے نشانہ بنایا جاتا ہے ،اور چند سیکنڈ پہلے ہیرو جناتی چھلانگ لگا کر گاڑی سے باہر کود جاتا ہے . لیکن آج کل ایسا حقیقی زندگی میں ہو رہا ہے . جس واقعہ کی طرف میں اشارہ کر رہا ہوں .وہ  21 مئی یعنی کل ہوا ہے . اس واقعہ  میں ہیرو تو کار سے باہر نہیں کود سکا .لیکن اس کا پاسپورٹ کسی طرح اس کی جیب سے کود کر باہر نکلنے میں کامیاب ہو گیا .وہ بھی اس طرح کہ گاڑی مکمل طور پر تباہ ہو گئی .(ٹی - وی فوٹیج میں گاڑی کو جلتے ہوۓ دیکھا  جا سکتا ہے ). پاسپورٹ نے ایسی جناتی چھلانگ لگائی کہ بالکل سلامت گاڑی سے باہر جا پڑا . پاسپورٹ کو نہ صرف خراش تک نہ آئی بلکہ اس پر کوئی مٹی ، دھول بھی نہ پڑی ؟
قارئین یہ اپنی طرز کا دوسرا واقعہ ہے . جو ہماری دنیا میں  رونما ہوا ہے .اس سے پہلے امریکہ میں 9/11 کے دوران بھی ایسا ہو چکا ہے .جب ورلڈ ٹریڈ سنٹر پر حملے کے دوران ایک ہائی جیکر کا پاسپورٹ جہاز ٹکرانے کے بعد بھی ٹھیک حالت میں ملبے میں سے ملا .جب کہ ورلڈ ٹریڈ  سنٹر کا لوہا تک پگھل گیا تھا . اور کنکریٹ پوڈر بن گئی تھی ..لیکن جناتی پاسپورٹ !!!!!!

Tuesday, 10 May 2016

کہاں کا اصول ؟

چیئرمین نجکاری کیمشن محمد زبیر صاحب نے آج  دل و دماغ کو روشن کر دینے والا بیان دیا ہے . آپ فرماتے ہیں ،یہ کون سا  قانون ہے کہ الزام اولاد پر لگے اور جواب والدین دیں . آپ شائد یہ بھول رہے ہیں کہ یہ سنہرا قانون ،آپ کے ہر دلعزیز وزیر اعظم پاکستان جناب نواز شریف نے ہی وضح کیا ،جب انھوں نے پانامہ پیپرز کے منظر عام پر  آنے کے بعد دو بار قومی ٹی -وی پر آ کر اپنا اور اپنے بیٹوں کا دفاع کیا !!
زبیر صاحب اگر اس وقت وزیر اعظم پاکستان کو بتا دیتے کہ حضور الزام آپ کی اولاد پر لگا ہے ،آپ پر نہیں .آپ کیوں جواب دیں . تو وزیر اعظم اپنا قیمتی وقت اور قوم کا پیسہ -عوام کے سامنے تاویلیں پیش کرنے میں  ضایع نہ کرتے .
ایک ضمنی سوال آپ سے کرنے کی جسارت کرتے ہیں . اگر وزیر اعظم اپنی اولاد پر لگنے والے الزامات کے جواب دینے کے پابند نہیں تو (ن )لیگ والے عمران خان سے ان کے دوستوں کے بارے میں کیسے سوال کر سکتے ہیں ؟

Thursday, 5 May 2016

!!یہ منہ اور

لندن کی جس پراپرٹی کی بات ہو رہی ہے .وہ میاں صاحب کی ملکیت ہیں . میں خود 1996 میں وہاں رہا ہوں     .صدیق الفاروق .
میں جب لندن میں پڑھ رہا تھا .تو میں کرایہ  پر ان فلیٹس میں رہتا تھا .اور ہر تین ماہ بعد پاکستان سے کرایہ کی رقم آتی تھی .    حسن نواز .
ہم نے یہ فلیٹس لندن میں اس لیے خریدے کیونکہ ہمارے  بچے  وہاں پڑھ رہے تھے .       بیگم کلثوم نواز . (2001 میں ایک برطانوی اخبار کو دیا گیا انٹرویو )
ہم نے یہ فلیٹس 2006 میں  خریدے اور اس کیلئے رقم سعودی عرب میں سٹیل مل بیچ کر حاصل کی گئی .
حسین نواز .
میری تو پاکستان میں کوئی پراپرٹی نہیں ،معلوم نہیں لوگوں نے لندن میں کیسے میری پراپرٹی نکال لی ہے . 
محترمہ مریم صفدر .
جہاں تک لندن کی پراپرٹی کا تعلق ہے ،وہ 18-20 سال سے میاں صاحب کی ملکیت ہیں .اور ان پر آج تک قرضہ ادا کیا جا رہا ہے .     چودھری نثار علی خان .
میری پاکستان سے باہر کوئی جائیداد نہیں . بلکہ میں تو پاکستان میں بھی اپنی والدہ کے گھر میں رہتا ہوں . لندن میں پراپرٹی میرے بیٹوں کی ملکیت ہے .   وزیر اعظم پاکستان  جناب میاں  نواز شریف .

یہ منہ اور جھوٹ کی برسات  !!!!