Friday, 18 November 2016

ہماری زبان ؟

دوست اور برادر ملک ترکی کے صدر جناب طیب اردوان نے آج پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے خطاب کیا . آپ نے اپنی قومی زبان یعنی (ترکی) میں خطاب کیا اور ایک مترجم نے انگریزی میں ان کے خطاب کا ترجمہ کیا . 
ہمارے وزیر اعظم کے ساتھ ترک صدر نے ایک مشترکہ نیوز کانفرنس سے بھی اپنی زبان ہی میں خطاب کیا . جبکہ ہمارے وزیر اعظم صاحب نے انگریزی زبان کا سہارا لیا .کیا وزیر اعظم پاکستان اپنی قومی زبان میں خطاب نہیں کر سکتے تھے . ترک صدر اور ان کے ساتھ آۓ مہمانوں کیلئے کسی ایسے شخص کا انتظام کیا جا سکتا تھا جو ترکی زبان میں وزیر اعظم کے خطاب کا ترجمہ کر دیتا ؟ 
اردو ہے ہی ترکی زبان کا لفظ ،ہو سکتا ہے اردو کے بہت سےالفاظ ترک مہمانوں کو سمجھ آ جاتے اور انھیں ایک خوش گوار حیرت ہوتی !!!! 

No comments:

Post a Comment