Saturday, 5 November 2016

تحریک انصاف کے علاوہ کون ہے ؟

ہماری پاکستان کے ہر اس شہری سے جو اپنے دل میں پاکستان کا درد رکھتا ہے ،گزارش ہے کہ وہ انصاف سے یہ بتاۓ .اس وقت اس ملک میں کونسی جماعت ہے جو عوام کے حقوق کیلئے نہ صرف آواز بلند کر رہی ہے بلکہ عملی طور پر اس مقصد کیلئے سر گرم عمل بھی ہے . ہمیں یقین ہے کہ آپ کے دل و دماغ میں صرف اور صرف تحریک انصاف کا نام ہی آۓ گا . اسکی وجہ یہ ہے کہ تحریک انصاف ہی وہ واحد جماعت ہے جو جمہوریت کے ساتھ ساتھ احتساب کی بھی بات کرتی ہے . 
باقی بڑی ،چھوٹی تمام سیاسی و مذہبی جماعتیں جمہوریت کی بات تو کرتی ہیں .لیکن احتساب کو نظام کے ساتھ جوڑ دیتی ہیں . یعنی جب تک نظام کو ٹھیک نہیں کیا جاتا ان کا خیال ہے کہ احتساب کا نام تو لیا جاۓ .لیکن عملی طور پر کچھ نہ کیا جاۓ. کیونکہ اس طرح جمہوریت پٹری سے اتر سکتی ہے ...
نظام کب ٹھیک ہو گا اور کون اسکو ٹھیک کرے گا . اس کیلئے شاہد (گلوٹین ) کی خدمات حاصل کرنی پڑیں گی ؟؟ 
وزیر آ عظم نواز شریف نے براہ راست عوام سے خطاب میں اور قومی اسمبلی میں اپنے خطاب میں یہ اعلان کیا کہ وہ اپنے اور اپنے خاندان کو رضاکارانہ طور پر احتساب کیلئے پیش کرتے ہیں . انھوں نے سپریم کورٹ کو  اس بارے میں ایک خط بھی لکھا . لیکن عملی طور پر وہ حیلے بہانے کرتے رہے . اب سپریم کورٹ نے جب پانامہ لیکس پر کاروائی کا آغاز کر دیا ہے اور ایک کیمشن بنانے جا رہی ہے تو وزیر آ عظم کے مشیر بیرسٹر ظفر اللہ نےاس کے خلاف عدالت علیہ میں ایک درخواست دائر کر دی ہے . اسے کہتے ہیں رضاکارانہ طور پر اپنے آپ کو احتساب کیلئے پیش کرنا !!!!!!
پاکستان کے عوام کو یہ بات ذھن میں رکھنی ہو گی کہ اس وقت عوام اور تحریک انصاف کا مقابلہ تین بڑے مافیاز سے ہے . شریف مافیا ....زرداری مافیا ....اور الطاف مافیا ..... ان کے علاوہ کچھ چھوٹے مافیا بھی ہیں . جیسے فضل الرحمن مافیا ، اسفند یار مافیا ، بلوچستان میں کرپٹ موجودہ حکمران جو پہلے مشرف کے ساتھ تھے اور اب 
(ن ) کے ساتھ ہیں . اور دہشت گرد مافیا !!!!
ان سب (سٹیٹس کو) کو جوں کا توں برقرار رکھنے والوں کے مقابلے میں صرف اور صرف پاکستان تحریک انصاف، عمران خان کی قیادت میں ہم سب کی نمائیندگی کا حق ادا کر رہی ہے . ہمارا فرض ہے کہ اس جدوجہد میں تحریک انصاف کا ساتھ دیں. اگر ہم نے یہ موقع گنوا دیا توہماری آنے والی نسلیں بھی ان مافیاز کی غلام ہو جائیں گی اور ہماری داستان تک بھی نہ ہو گی داستانوں میں !!!!!!!!!!!!!!!!!!     

No comments:

Post a Comment