Tuesday, 25 April 2017

!!!! ہمسایوں سے بھی سیکھا جا سکتا ہے

شمالی افغانستان میں مزار شریف کے قریب ایک فوجی کیمپ پر طالبان کے حملے میں 140 سے زائد فوجی جوان ہلاک اور زخمی ہوۓ . یہ حملہ پچھلے جمعہ کے دن کیا گیا .
اس سے پہلے مارچ میں بھی کابل کے ایک ہسپتال پر بھی حملہ ہوا تھا . جس میں 50 کے قریب افراد مارے گے تھے .
فوجی کیمپ پر حملے کے بعد افغان حکومت پرکافی دباؤ تھا . کہ سیکورٹی کے اداروں اور اسکے  اعلی عہدےداروں کے خلاف کاروائی کی جاۓ .... مارچ میں کابل ہسپتال پر ہونے والے حملے کے بعد بھی اپوزیشن نے ڈیفنس منسٹر کے خلاف کاروائی کا مطالبہ کیا تھا . لیکن افغان صدر اشرف غنی نے انھیں فارغ کرنے سے انکار دیا ...
اس تازہ حملے کے بعد افغان فوج کے سربراہ اور افغان ڈیفنس منسٹر نے استعفا دے دیا .
یعنی انھوں نے یہ قبول کیا کہ وہ اپنی ذمہ داری نبھانے میں ناکام رہے . اس لیے وہ اپنے عہدے سے الگ ہو رہے ہیں ...
اب ذرا ان کا موازنہ اپنے ملک سے کیجئے . مہران ایئر بیس پر حملہ .... کامرہ ایئر بیس پر حملہ .... سانحہ اے . پی .ایس پشاور .... واہگہ بارڈر حملہ .... گلشن اقبال حملہ . کوئٹہ پولیس ٹریننگ سینٹر حملہ .... مال روڈ لاہور پولیس پر حملہ .... بلوچستان اور سندھ میں مزاروں پر حملے ..... کیا کسی کے کانوں پر جوں رینگی ؟؟؟؟ کسی نے اپنی ذمہ داری قبول کی ؟؟؟  کسی اعلی فوجی افسر ، پولیس افسر ، کسی بیس کے کمانڈر نے یہ کہا کے وہ اپنی ذمہ داری نبھانے میں ناکام رہا . لہذا وہ اپنے عہدے سے استفا دے رہا ہے .... کیا کسی حکومتی عہدیدار نے کہا کہ وہ عوام کے جان و مال کے تحفظ کی ذمہ داری ادا نہ کر سکا . اس لیے وہ اپنے عہدے سے الگ ہو رہا ہے .... پاکستان میں ہر کوئی اپنی ذمہ داری دوسروں کے سر ڈال دیتا ہے .... سیاسی لیڈر تو صرف اقتدار کے مزے لوٹنے کیلئے آتے ہیں .... 
ٹرین کا ڈرائیور ، پھاٹک کا چوکیدار ، گیٹ پر پہرا دینے والا سنتری ہی ذمہ دار ہوتا ہے .کوئی بڑا افسر نہیں ... حکمرانوں اور بڑے افسروں کا کام ، قوم کے خزانوں کی لوٹ مار تو ہو سکتا ہے .. عوام کے جان و مال کا تحفظ نہیں !!!!!!

Saturday, 22 April 2017

Quotes About Injustice.


"Injustice anywhere is a threat to Justice everywhere". Martin Luther King Jr.

"If you are neutral in situations of injustice, you have chosen the side of the oppressor". Desmond Tutu.

"I guess the only time most people think about injustice is when it happens to them". Charles Bukowski.

"Money can buy the necessary police order, Justice is sold to the highest bidder". Rohinton Mistry.

Rather than justice for all, we are evolving into a system of justice for those who can afford it. We have banks that are not only too big to fail, but too big to be held accountable". Joseph E. Stiglitz.

"Injustice in the end produces independence". Voltaire.

" When injustice becomes law, resistance becomes duty". Thomas Jefferson.

"If the system turns away from the abuses inflicted on the guilty, then who can be next but the innocents". Micheal Connelly.

"But by this time I was acutely conscious of the gap between law and justice. I knew that the letter of the law was not as important as who held the power in any real-life situation". Howard Zinn. 

"In Paris there are two dens, one for thieves, the other for murderers. The den of thieves is the Stock Exchange; the den of murderers is the Courthouse". Petrus Borel.

Friday, 21 April 2017

صدیوں تک یاد رکھا جانے والا فیصلہ ؟

پانامہ کیس کا فیصلہ آخر کار آ ہی گیا . چند دن پہلے بینچ کے ایک معزز  رکن نے فرمایا تھا کہ ایسا فیصلہ دینگے جو صدیوں تک یاد رکھا جاۓ گا .  اس میں کوئی شک نہیں کہ پانامہ کیس کا فیصلہ  صدیوں تک نہ سہی ، دہایوں تک ضرور یاد رکھا جاۓ گا . جو لوگ ملک کی آعلی ترین عدلیہ سے یہ توقع لگاۓ بیٹھے تھے کہ وہ  پاکستان میں اشرافیہ کےسرخیل (میاں نواز شریف ) کے خلاف کوئی فیصلہ دیں گے . انھیں زیادہ مایوس نہیں ہونا چاہیے .. پاکستان میں عدلیہ نے اپنی تاریخ سے ذرا بھی انحراف نہیں کیا . انھوں نے پہلے بھی (سٹیٹس کو) کا ساتھ دیا تھا اور آج بھی  پرانی روش کو ہی برقرار رکھا ہے ...
 اشرافیہ کو تو پہلے ہی پتا تھا کہ کیا فیصلہ آۓ گا...  اس لیے وہ تو اس فیصلہ کو یاد نہیں رکھیں گے. جہاں تک عوام کا تعلق ہے وہ ضرور اس فیصلے کو صدیوں تک یاد رکھیں گے .. عوام کو اس فیصلے کے ذریعے یہ پیغام دیا گیا ہے کہ خبردار جو تبدیلی کی خواہش کی ؟  یہ نظام اسی طرح چلے گا .....تمہارا کام صرف پانچ سال بعد ڈبے میں ووٹ ڈالنا ہے . اور تمھارے ووٹ کا فیصلہ بھی ہم کریں گے کہ وہ کس امیدوار کے کھاتے میں جاۓ گا ....
پیپلز پارٹی کی اس بات سے انکار ممکن نہیں کہ پاکستان میں پیپلز پارٹی کیلئے قانون اور ہے اور ( ن ) لیگ کیلئے اور !!! بقول اعتزاز احسن ، نواز شریف اینڈ کمپنی اس نظام کے چہیتے بچے ہیں . گو کبھی کبھی انھیں ڈانٹ ڈپٹ کی جاتی ہے . لیکن عام طور پر انکے ناز نخرے ہنسی خوشی برداشت کیے جاتے ہیں .... پانامہ کیس کا فصیلہ اس طرزعمل کی ایک بہترین مثال ہے .......

Wednesday, 19 April 2017

!!!! راجہ گدھ

جنگل کے تمام باسی ،گدھ کے بارے میں شکایت کرتے ہیں کہ وہ راتوں کو انھیں سونے نہیں دیتا . چیختا ،چلاتا ہے . نہ ہی خود آرام کرتا ہے اور نہ دوسروں کو آرام کرنے دیتا ہے . عدالت لگائی جاتی ہے . گدھ کو حکم دیا جاتا ہے کہ وہ حاضر ہو . گدھ حاضر ہوتا ہے . اس سے پوچھا جاتا ہے کہ وجہ کیا  ہے . نہ وہ خود سوتا ہے اور نہ دوسروں کو سونے دیتا ہے ؟    آخر کیا وجہ ہے . اسے کیوں دورے پڑتے ہیں .کیوں نہ اسے جنگل بدر کر دیا جاۓ ؟  گدھ جواب دیتا ہے کہ پہلے ایسا نہیں ہوتا تھا . جب سے اس نے مردار کھانا شروع کیا ہے .اسکی یہ حالت ہو گئی ہے . اب اسے اپنے آپ پر قابو نہیں رہتا اور وہ راتوں کو چیخنا ،چلانا شروع کر دیتا ہے ......
اگر پاکستان کی موجودہ صورت حال پر غور کریں .تو یہ بات کھل کرسامنے آ جاتی ہے کہ ہمارے معاشرے میں جو بھی ، لوگ ، گروہ ، طبقے ، فرقے ، دوسروں کو تنگ کرتے ہیں ، فساد پھیلاتے ہیں .  انکی حالت بھی گدھ کی طرح کی ہو چکی ہے . مردار کھا کھا کر اب یہ بھی پاگل ہو چکے ہیں . انھیں اپنے آرام و سکون کا  تو بہت خیال ہے لیکن دوسروں کے آرام و سکون کی کوئی پروہ نہیں ....
وجہ وہی حرام کی کمائی ہے .... جو انھیں کسی پل چین نہیں لینے دیتی . وہ جس بھی شعبے سے تعلق رکھتے ہوں . چاہے صحافی ہوں ، خود ساختہ دانشور ہوں ، کاروباری ہوں ، سیاستدان ہوں ، سرکاری ملازم ہوں یا فرقہ پرست مذہبی راہنما .... انکی اکثریت مردار کھا کھا کر اچھے برے کی تمیز کھو بیٹھی ہے  ... کسی بھی عدالت کا، کوئی بھی فیصلہ اس چالباز گروہ کے مضبوط گٹھ جوڑ کو توڑنے کی صلاحیت نہیں رکھتا ؟؟؟؟ ان کا علاج صرف اور صرف گلوٹین ہے .  کیا پاکستان کے عوام اس قربانی کیلئے تیار ہیں ؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟

Monday, 17 April 2017

!!!! جعلی سروے

ٹرانسپرنسی انٹرنیشنل کے عادل گیلانی صاحب اپنی چارسالہ محنت کا صلہ وصول کرتے ہوۓ سربیا میں پاکستانی سفیر مقرر ہو چکے ہیں .. (ن ) لیگ کے حکومت میں آنے سے آج تک موصوف نے نواز حکومت کے حق میں ہی سروے جاری کیے .... حکومت پاکستان کے اپنے ادارے ملکی معیشت کی زبوں حالی کا رونا روتے رہے لیکن عادل گیلانی صاحب نواز حکومت کی تحریف ہی کرتے رہے ... نواز حکومت نے اپنی تاریخ دھراتے ہوۓ ، موصوف کو سفیر کے عہدے سے نوازا ہے !!!!  اسے کہتے ہیں مل کر کھانا ؟
یعنی ملک جاۓ بھاڑ میں ، اپنا اپنا حصہ وصول کرتے جاؤ ...

Thursday, 6 April 2017

!!!! خدانخوستہ

جوں جوں پانامہ کیس فیصلے میں تاخیر ہو رہی ہے .... تنخواہ داردانشوروں اور صحافیوں کی زبان  پر خدانخوستہ ، خدانخوستہ کا ورد جاری ہے . جب بھی کسی ٹی -وی پروگرام میں پانامہ کیس کے متوقع فیصلے کے بارے میں بات ہوتی ہے اور کہا جاتا ہے کہ ہو سکتا ہے کہ وزیر اعظم صاحب کو نا اہل قرار دے دیا جاۓ .... تو ایسے وظیفہ خور جو وزیر آعلی پنجاب کے ساتھ BMW، کی سیر کرتے ہیں یا جو وزیر اعظم پاکستان کے ساتھ سرکاری جہاز کی سواری کا لطف اٹھاتے ہیں . اور قوم کے خرچے پر حج و عمرے کرتے ہیں ... ان کے چہرے خوف سے سفید ہو جاتے ہیں اور منہ سے خدانخوستہ ، خدانخوستہ نکلنا شروع ہو جاتا ہے .... ان ممتازافراد میں ایک جناب عارف نظامی صاحب ہیں .. آپ جب بھی پانامہ کیس کا ذکر کرتے ہیں .  خدانخوستہ کہنا نہیں بھولتے . بلکہ اگر کوئی دوسرا بھی پانامہ کے حوالے سے بات کرے تو بھی  خدانخوستہ کا لقمہ ضرور دیتے ہیں .. ایسے لوگوں کی گفتگو سے یہ تاثر ملتا ہے کہ جیسے انھیں ملک کے لٹنے اور قوم کی بربادی کی کوئی فکر نہیں .. اگر غم ہے تو نواز شریف اینڈ کمپنی کا !!!!!   خدانخوستہ کہیں وہ  قانون کے شکنجے میں نہ آ جائیں ؟؟؟؟؟