Thursday, 13 July 2017

جمہوری اور مذہبی جماعت ؟

ہر فن مولا ، مولوی فضل الرحمن نے فرمایا ہے کہ جمیعت ( ف ) ایک جمہوری یر مذہبی جماعت ہے . آپ نے مزید کہا کہ بھارت اور امریکہ  پاکستان کا روشن مستقبل پسند نہیں ......  پانامہ کیس کرپشن کے خاتمے کیلئے نہیں ، یہ سی - پیک کے خلاف بین الاقوامی سازش ہے ... آج کل پتہ بھی نہیں چلتا ،کہاں  توہین کا پہلو نکال لیا جاۓ !!!!!
ہمیں قومی مفاد کو سامنے رکھ کر پالیسیاں بنانا ہونگی .. ہمیں حقائق کے ساتھ چلنا ہے . اگر ہمارا نقطہ نظر غلط ہے تو ہمیں قائل کیا جاۓ !!!!!!!
اب ذرا موصوف کے بیان کا تجزیہ کرتے ہیں ......
جہاں تک آپ کے جمہوری ہونے کا تعلق ہے . اس کا اندازہ صرف اس بات سے لگایا جا سکتا ہے کہ آپ نے اپنے والد محترم مفتی محمود صاحب کی وفات کے بعد جمیعت کو دو دھڑوں میں تقسیم کر دیا .   کیونکہ آپ خود جمیعت کے سربراہ بننا چاہتے تھے ... آپکی وجہ سے ہی آج تک جمیعت ( س اور ف ) میں منقسم ہے ... 
آپ نے یہ درست کہا کہ آپ کی جماعت مذہبی جماعت ہے ... کیونکہ دھڑے بندی مذہب میں ہوتی ہے .. دین میں دھڑے بندی کفر ہے ......
اب آتے ہیں بھارت اور امریکہ کی پاکستان دشمنی کی طرف .... اس میں ہمیں کوئی شک نہیں ... لیکن وزیراعظم  پاکستان ہی وہ شخص ہیں جو بار بار مودی کو گلے لگاتے ہیں . اور آپ افغان ( جہاد ) میں امریکہ کے اتحادی رہے ہیں ... اس وقت امریکہ آپ کا دوست تھا؟ یا وہ بھی مفادات کا کھیل تھا ؟؟؟؟
پانامہ اور سی - پیک کا کیا تعلق ہو سکتا ہے ؟ یا آپ بھی ان خود ساختہ دانشوروں کے ہم خیال ہیں . جن کیلئے جمہوریت اور ترقی کا دوسرا نام نواز شریف ہے ... آپ کی اطلا ع 
کیلئے عرض ہے کہ حکومتیں آتی جاتی رہتیں ہیں .. ملک قائم رہتے ہیں اور معاہدے ملکوں کے درمیان ہوتے ہیں .....
ہم اس بات سے متفق ہیں کہ پالیسیاں قومی مفاد کو سامنے رکھ کر بنائی جائیں ... لیکن ہمیں شک ہے کہ کہیں آپ کا مطلب یہاں ذاتی مفاد تو نہیں ؟؟؟؟
آپ نے کہا کہ اگر آپ کا نقطہ نظر غلط ہے تو آپ کو قائل کیا جاۓ .... اس پر ہم یہ کہہ سکتے ہیں کہ آپ کا ٹریک رکارڈ یہ ثابت کرتا ہے کہ آپ کو قائل کرنے کیلئے دلائل سے زیادہ نوٹوں نے ہمیشہ اہم کردار ادا کیا ہے ؟؟؟؟؟؟؟     کیا آپ کا اشارہ اس طرف تو نہیں تھا  ؟؟؟؟

No comments:

Post a Comment