Thursday, 27 July 2017

پاکستان کا مستقبل اور پانامہ ؟

پانامہ کیس میں سپریم کورٹ کا کیا فیصلہ ہو گا . اس کے بارے میں ہم کوئی قیاس آرائی نہیں کر سکتے !!!!  لیکن اس حقیقت سے انکار نہیں کیا جا سکتا کہ اس فیصلے کے پاکستان اور ہمارے موجودہ نظام پر دور رس اثرات ہونگے ....
عدالت عالیہ کا فیصلہ اس بات کا تعین کرے گا کہ پاکستان میں آئین و قانون کی حکمرانی ہو گی یا حکمرانوں کی ذاتی پسند ، نا پسند کاروبار حکومت چلاۓ گی ....
بہت سے دانشور سپریم کورٹ کو مشورہ نما دھمکیاں دے رہے ہیں کہ اگر عدالت عالیہ نے 184/3 کے تحت نواز شریف کو نا اہل قرار دے دیا تو پاکستان میں کوئی بھی شخص حکمرانی نہیں کر سکے گا ... ان صاحبان کے دلائل سے ایسا لگتا ہے کہ شائد عدالت عالیہ میرٹ پر فیصلہ نہیں کرے گی . اور جس بھی وزیر اعظم کے خلاف مستقبل میں کوئی عدالت میں جاۓ گا . عدالت عالیہ اسے نا اہل کرتی جاۓ گی !!!!
ان مداری نما دانشوروں کو اس بات کا ادراک نہیں ہو رہا کہ جس طرح ملک کا انتظام چلایا جا رہا ہے ... ایسا زیادہ عرصہ نہیں چلے گا .... ملک کی معاشی حالت انتہائی خراب ہے . قرضوں کا بوجھ خطرناک حد تک بڑھ چکا ہے .. برآمدات کم اور درآمدات بڑھ رہی ہیں ... سمندر پار پاکستانی جو رقم ہر سال بھیجتے ہیں وہ ایک جگہ رک چکی ہیں .. ٹیکسوں سے حاصل ہونے والی آمدنی کم ہو رہی ہے .. ملک کا تعلیم یافتہ طبقہ ملک سے باہر جا رہا ہے .... 
نظام میں بنیادی تبدیلیاں لاۓ بغیر، اس خطرناک صورت حال کو درست نہیں کیا جا سکتا ... جو حضرات یہ کہتے ہیں کہ موجودہ نظام کو چلتے رہنا چاہئیے ، اسے ڈی ریل نہیں ہونا چاہیے اور اگر تسلسل رہے گا تو یہ نظام خود بخود اپنے آپ کو ٹھیک کر لے گا .... انھیں سوویٹ یونین کی مثال کو سامنے رکھنا ہو گا ....
سوویٹ یونین کےقدرتی وسائل پاکستان سے بہت زیادہ تھے . انکی آبادی ، صنعتی بیس ، تعلیم یافتہ اور تربیت یافتہ ( workforce) . رقبہ کے لحاظ سے دنیا کا سب سے بڑا ملک .. دنیا کی سب سے بڑی جدید فوج ، دنیا کی دوسری سپر پاور؟؟؟؟  لیکن فرسودہ نظام اور معاشی بد حالی نے دنیا کے سب سے بڑے ملک کے (15) ٹکڑے کر دئیے ... 1922, میں قائم کی جانے والی سوویٹ یونین ، 1991, میں دم توڑ گئی .....  
سوویٹ یونین ختم ہو گئی لیکن رشین فیڈریشن ابھی تک قائم ہے اور پوٹن کی قیادت میں ایک بار پھر دنیا میں اپنا جائز مقام بنا رہی ہے ..... 
اگرحکمرانوں کی نا اہلی اور معاشی بد حالی کی وجہ سے پاکستان خدا نا خواستہ ایسی صورت حال سے دوچار ہوتا ہے تو ملک میں کیسی تباہی آ سکتی ہے . کیا ہمارے دانشوروں نے اس بارے میں کچھ سوچا ہے ؟؟؟ 

No comments:

Post a Comment