45، دنوں کیلئے آنے والے عبوری وزیر اعظم نے حلف اٹھا لیا اور آج ان کے حلف اٹھانے کے تیسرے دن وفاقی کابینہ نے بھی حلف اٹھا لیا ... کابینہ میں 43، وزرا شامل ہیں ...
اگرچہ کہا یہ گیا کہ خاقان عباسی عبوری وزیر اعظم اور مستقل وزیر اعظم شہباز شریف ہونگے. لیکن اب یہ واضح ہو رہا ہے کہ موجودہ سیٹ آپ 2018، کے الیکشن تک رہے گا ... شہباز شریف کسی صورت بھی پنجاب چھوڑنا نہیں چاہتے . کیونکہ پنجاب ان کا پاور بیس ہے .... پنجاب کی ساری انتظامیہ اور وسائل انتخاب جیتنے کی کنجی ہیں ....
نواز شریف کی نہ اہلی نے خود ساختہ پاکستانی جمہوریت کو عوام کے سامنے بے نقاب کر دیا ہے ... سابق وزیر اعظم نے ہر ممکن کوشش کی کہ کسی طرح اقتدار نواز شریف خاندان میں ہی رہے ... لیکن سپریم کورٹ کے فیصلےنے ایسی صورت حال پیدا کر دی کہ ایسا ہونا ممکن نہ رہا ....
بحالت مجبوری خاقان عباسی کو وزیر اعظم بنایا گیا ہے .... اب عبوری مستقل وزیر اعظم کس حد تک سابق وزیر اعظم کے اشاروں پر چلتے ہیں ... اس کا فیصلہ چند مہینوں میں ہو جاۓ گا .... اقتدار ( طاقت ، اختیار ) بڑی ظالم چیز ہے .. پاکستان کی تاریخ گواہ ہے کہ ( hand-picked ) افراد بھی ہاتھ سے نکل جاتے ہیں ...
اس کی ایک مثال سابق وزیر اعظم پاکستان جونیجو مرحوم تھے ... ضیاء الحق نے پاکستانی سیاست کے ایک غیر معروف شخص کو 1985، کے غیر جماعتی انتخابات کے بعد وزیر اعظم بنایا تھا .... جونیجو مرحوم اپنی تمام تر سادگی ، شرافت کے باوجود زیادہ عرصہ ضیاء الحق کے ساتھ نہ چل سکے . اور 1988, میں صدر صاحب نے کرپشن کے الزامات لگا کر انکی حکومت برطرف کر دی ....
دوسری مثال جناب فاروق لغاری مرحوم تھے .... محترمہ بے نظیر مرحومہ نے انھیں صدر پاکستان بنایا کہ وہ غلام اسحاق کی طرح انکی حکومت نہیں توڑیں گے ... لیکن وہ تاریخ ہی کیا جو اپنے آپ کونہ دہراۓ ؟؟؟؟؟
محترمہ کی حکومت کو بھی کرپشن کے الزامات پر برطرف کیا گیا ... اب چونکہ صدر پاکستان کے پاس ایسا کوئی اختیار نہیں رہا کہ وہ حکومت کو برطرف کر سکیں !!!!!
اس لیے ایسا کوئی امکان نہیں کہ حکومت کو کرپشن کے الزامات پر برطرف کیا جا سکے ..
لیکن سابق اور موجودہ وزیر اعظم کے درمیان اختیارات کے استعمال پر کشمکش ضرور ہو گی ... تاریخ اسکی گواہ ہے .... کیونکہ وہ اختیار ہی کیا جو استعمال نہ کیا جا سکے ......

No comments:
Post a Comment