Sunday, 13 August 2017

!!!!اقتدار کا شوق نہیں

سابق وزیر اعظم نواز شریف 4 دن تک واویلا کرتے رہے کہ انھیں بلا وجہ اقتدار سے ہٹا دیا گیا . اسلام آباد سے لاہور تک وہ یہ سوال کرتے رہے کہ انھیں کیوں نا اہل کیا گیا . ان کا قصور کیا ہے .. وہ عوام سے سوال کرتے رہے کہ کیا انھیں ( عوام ) کو پتہ ہے کہ نواز شریف کو کیوں نا اہل قرار دیا گیا ... کیا آپ کو یہ فیصلہ قبول ہے ؟؟؟؟
 جناب نواز شریف نےساتھ ہی یہ بھی فرمایا کہ انھیں اقتدار کا کوئی شوق نہیں ؟؟  وہ عوام کے ووٹ کے تقدس کو پامال نہیں ہونے دیں گے ... یہ تماشہ اب نہیں چلے گا ....
20 کروڑ عوام ووٹ دیتے ہیں اور 5 لوگ ایک منٹ میں نکال دیتے ہیں ؟؟؟؟؟؟
جناب سابق نا اہل وزیر اعظم سے گزارش ہے کہ آپ کو کب 20 کروڑ عوام نے ووٹ دیا تھا .... آپ کو 2013، کے انتخابات میں کوئی ایک کروڑ چالیس لاکھ ووٹ ملے تھے ..اور دوسری بات یہ ہے کہ آپ عوام کے براہ راست ووٹ سے منتخب نہیں ہوۓ ، بلکہ آپ کو قومی اسمبلی کے ممبران نے وزیر اعظم منتخب کیا تھا ....
جہاں تک اس بات کا تعلق ہے کہ آپ پاکستان میں کوئی انقلاب لائیں گے ؟ حضور وہ وقت اب گزر چکا .... اگر آپ نے کوئی انقلاب لانا ہوتا تو آپ اب تک لا چکے ہوتے ...
کیا آپ جب 2013، میں وزیر اعظم منتخب ہوۓ تھے ، آپ کو نہیں معلوم تھا کہ ملک میں انصاف نا پید ہے ... دادا کا مقدمہ، پوتا لڑتا ہے ؟  ملک میں معاشی اور معاشرتی انصاف نہیں ؟؟؟؟ 
مرکز میں آپکی جماعت کی حکومت ہے . پنجاب میں بھی آپکی جماعت حکمران ہے اور آپ کے چھوٹے بھائی وزیرآعلی ہیں .. آپ کس کے خلاف انقلاب لائیں گے ؟؟؟؟ 9 سال سے آپکے بھائی پنجاب میں حکمران ہیں ، کیا پنجاب میں انصاف آسانی سے مل رہا ہے ؟   کیا پنجاب میں ، تعلیم ، صحت اور امن و امان کی صورت حال غیر معمولی ہے . اگر آپ مرکز میں 4, سالوں میں کوئی خاص تبدیلی نہیں لا سکے اور آپ کے بھائی 9، سالوں میں پنجاب میں کوئی تیر نہیں مار سکے تو اب آپ کون سے انقلاب کی نوید دے رہے ہیں ....
جہاں تک آپ کے اس دعوے کا تعلق ہے کہ آپ کو اقتدار کا کوئی شوق نہیں ؟؟؟ حضور آپ کا اصل مقصد ہی اقتدار ہے ... اگر ایسا نہ ہوتا تو آپ اتنا واویلا نہ کر رہے ہوتے ؟؟؟ کیونکہ ملک میں جمہوریت تو قائم ہے آپ کے نامزد کردہ ایک فرد نے وزیر اعظم کا حلف اٹھا لیا ہے . کابینہ بن چکی ، کاروبار مملکت چل رہا ہے ... کیا جمہوریت آپ کے اقتدار کا نام ہے ؟؟؟؟؟؟

No comments:

Post a Comment