Tuesday 15 August 2017

!!!!معصوم ، نظریاتی ،حادثہ اور نیند

میاں نوازشریف واقعی معصوم ہیں . آج 4 سال بعد انھیں مزار اقبال یاد آیا . 3 مرتبہ ملک کا وزیر اعظم رہنے کے بعد انھیں پاکستان کے غریب عوام کی مشکلات کا احساس ہوا. ملک میں انصاف کی فوری فراہمی میں حائل رکاوٹوں کا خیال آیا . سالوں اقتدار کے مزے لوٹنے کے بعد سانحہ مشرقی پاکستان کی یاد آئی . ووٹ کا تقدس ، جمہور کی حکمرانی بھی یاد آئی .... فرسودہ نظام کو بدلنے اور ملک میں انقلاب برپا کرنے کا خیال آیا .... انھیں اپنا نظریاتی ہونا بھی یاد آیا ...
کاش یہ سب انھیں 2013, میں جب انھوں نے وزیر اعظم کے عہدے کا حلف اٹھایا تھا اس وقت یاد آتا ؟؟؟  اور وہ سب کچھ جو وہ اب کرنا چاہتے ہیں انھوں نے 4، سال پہلے شروع کیا ہوتا . تو آج آپ کف افسوس نہ مل رہے ہوتے ؟
جشن آزادی کے موقع پر قوم کو مبارک باد دینے کے بجاۓ جناب نواز شریف صاحب قوم کو ایک اور سانحے سے ڈراتے رہے .... سابق وزیر اعظم کی مایوسی تو سمجھ میں آتی ہے . لیکن ان کا قوم کو بھی مایوس کرنا ہماری سمجھ سے باہر ہے .... حضور نیند سے بیدار ہو جائیں .. خواب و خیال کی دنیا سے باہر نکل آئیں . آپ کو قدرت نے 3 مرتبہ موقعہ دیا . لیکن آپ کوئی مثبت کام نہ کر سکے . آپ ملک کے کسی بھی ادارے کو مضبوط نہ کر سکے .. کیا آپ نے کوئی نظام قائم کرنے کی کوشش کی ؟؟؟؟ آپ نے اقربا پروری ، لوٹ مار ، رشوت ستانی ، اختیارات کا نا جائز استعمال ، قومی وسائل کی بندر بانٹ کے کلچر کو فروغ دیا ... آپ کے ساتھ جو ہوا اور جو کچھ آگے ہو گا . اسے مکافات عمل کہتے ہیں . آپ نے جو بویا وہ آپ کاٹ رہے ہیں ... 

No comments:

Post a Comment