وزیر اعظم صاحب نے آج مسلم لیگ ( ن ) کے پارلیمان کے ممبران سے خطاب کیا . جناب نواز شریف نے اپنے خطاب میں جے - ائی - ٹی کی رپورٹ پر بہت تنقید کی اور بقلم خود اپنے ماضی کے کارنامے بھی بیان کیے ......
آپ نے کہا .......
کوئی ثبوت نہیں تو الزام ہی لگاؤ ......
مشرف کی آمریت کے سامنے بھی سر نہیں جھکایا ......
ہمارے چلتے کاروبار تباہ کیے گۓ .......
جان ہتھیلی پررکھ کر میں نے عدلیہ کی بحالی کیلئے لانگ مارچ کیا .....
جہاں تک الزامات کا تعلق ہے. بی بی سی کی رپورٹ ، گارڈین کی خبر سے لیکر جے - ائی - ٹی کی رپورٹ تک الزامات کی ایک دیوار چین ہے . لیکن جب آپ پر الزامات لگتے ہیں تو آپ کہتے ہیں ثبوت لاؤ ... جب ثبوت پیش کیے جاتے ہیں. تو آپ ماننے سے انکاری ہو جاتے ہیں ..
جہاں تک مشرف آمریت کے سامنے سر نہ جھکانے کی بات ہے .. مشرف کے ساتھ 10 سال کا معا ہدہ کر کے اپنے مال و متاع ، باورچیوں اور نوکروں سمیت سعودی عرب جانا . آمریت کے سامنے ڈٹ جانا تھا یا سر جھکا کر بھاگ جانا ؟؟؟؟؟
آپ نے اپنے چلتے کاروبار کی تباہی کا ذکر کیا ... ایک چھوٹی سی فونڈری سے آپ نے 45 فکٹریاں بنا لیں .. اس کو آپ تباہی کہتے ہیں .... مہربانی فرما کر یہ گر غریب پاکستانی عوام کو بھی سکھا دیں ... تا کہ ہم بھی ایسی تباہی سے لطف اندوز ہو سکیں.
عدلیہ کی بحالی کیلئے جن لوگوں نے قربانیاں دی ہیں . وہ وکلا اور عام پاکستانی تھے . آپ کا اس تحریک میں کوئی حصہ نہیں تھا ... ہاں آپ نے لاہور سے گوجرانوالہ تک اپنی بلٹ پروف گاڑی میں سفر ضرور کیا . بس .....
عدلیہ کس کے فون پر بحال ہوئی ، پاکستان کے عوام خوب جانتے ہیں !!!!!! کچھ تو پاکستان کے عوام پر رحم کریں . آپ مشرف کے ساتھ 10 سال کا معا ہدہ کر کے ملک بدر ہوۓ . لیکن آپ جھوٹ بولتے رہے کہ آپ نے کوئی معا ہدہ نہیں کیا . یہاں تک کہ ایک سعودی شہزادے کو پاکستان آ کر سب کو وہ معا ہدہ دکھانا پڑا .... آپ کو یہ توفیق نہ ہوئی کہ اپنے سفید جھوٹ پر قوم سے معافی ہی مانگ لیتے ..... خدا را اپنے منصب کا نہیں تو قوم کا ہی کوئی بھرم رکھ لیں !!!!!! قوم کو تو آپ کچھ وقعت نہیں دیتے، اپنے منصب کا ہی کوئی خیال کر لیں ....................

No comments:
Post a Comment