Tuesday 17 October 2017

!!!! نمبر 106

ہر سال 16اکتوبر کو خوراک کا  عالمی دن منایا جاتا ہے .. عالمی ادارہ خوراک کی ایک رپورٹ کے مطابق دنیا میں ایک ارب سے زائد افراد خوراک کی کمی کا شکار ہیں .. دنیا میں تنازعات اور خاص طور پر موسمیاتی تبدیلیوں کی وجہ سے ہر سال دنیا میں خوراک کی کمی کا شکار افراد کی تعداد میں اضافہ ہوتا جا رہا ہے .. خوراک کی کمی کے شکار   116
ممالک میں پاکستان 106نمبر پر  ہے ...
پاکستان کے ناکام وزیر خزانہ فرماتے ہیں کہ ملک کے معاشی حالات بہتر ہیں . ہمیں اس سال آئی - ایم - ایف  کے پاس جانے کی ضرورت نہیں پڑے گی ... ترسیلات زر میں اضافہ ہوا ہے ... جبکہ ورلڈ بینک کے بیان کے مطابق پاکستان کو  اگلے سال 17ارب ڈالر کی ضرورت ہو گی ... دوسری طرف وزیر داخلہ صاحب کل ہی آئی -ایم - ایف سے مذاکرات کر کے امریکہ سے واپس آے ہیں ... اسٹیٹ بینک کے مطابق ملک کے زر مبادلہ کے ذخائر 14ارب ڈالر کے قریب ہیں .اگر اسٹیٹ بینک یہ سارے ڈالر بھی دے دے تو بھی 3ارب ڈالر مزید درکار ہونگے ... یہ رقم کہاں سے آے گی ؟؟؟؟
جہاں تک ترسیلات زر میں اضافے کا تعلق ہے ... اس میں حکومت کا یا وزیر خزانہ کا کوئی کمال نہیں ہے .. یہ وہ رقم ہے جو دنیا کے مختلف ممالک میں کام کرنے والے پاکستانی اپنے گھر والوں کو بھیجتے ہیں !!!!
ڈار صاحب کی معاشی پالیسیاں  پاکستان کو  دیوالیہ ہونے کے قریب لے آئی ہیں ..لیکن جناب ہیں کہ جھوٹ پر جھوٹ بولے چلے جا رہے ہیں .... ملک کی برامدات کم ہو رہی ہیں ، درامدات بڑھ رہی ہیں .... ملک میں غربت میں اضافہ ہو رہا ہے ...جبکہ حکومت قومی خزانہ بے دریغ لٹا رہی ہے ... اور عوام کو میٹھی گولی دئیے جا رہی ہے ....ایسا کب تک چلے گا ؟ کیا کسی کو اس کی پروا ہے ؟؟؟؟؟؟

No comments:

Post a Comment