چند دن پہلے ایک غریب عورت نے راۓ ونڈ ہسپتال کے باہر سڑک پر بچے کو جنم دیا . مہاراجہ خادم نے نوٹس لیا . ہمیشہ کی طرح انگلی ہلاتے ہوۓ کچھ افراد کو معطل کیا . کمیٹی قائم کی . ابھی تحقیقات کی رپورٹ نہ آئی تھی کہ سر گنگا رام ہسپتال میں اسی طرح کا ایک اور واقعہ ہو گیا .. فرق صرف یہ ہے کہ اس دفعہ بچے کی پیدائش باہر سڑک پر نہیں ہوئی . بلکہ ہسپتال کے اندر ، راہداری میں ہوئی ....
اس مرتبہ بھی مہاراجہ میاں چھوٹے شریف نے نوٹس لے لیا ہے . ایک ادھ معطلی بھی ہوئی ہے . پنجاب کے وزیر صحت جناب خواجہ سلمان رفیق (خواجہ پر غور فرمائیے ) فرماتے ہیں کہ تحقیقات میں سب کچھ سامنے آ جاۓ گا ...ہمارا سوال یہ ہے کہ کیا آج تک کسی بھی کمیشن ، کمیٹی کی تحقیقات سے کچھ سامنے آیا ہے ؟؟؟؟ تاریخ گواہ ہے کہ ہمیشہ نزلہ غریب اور کمزور پر گرا ہے .... اس مرتبہ بھی ایسا ہی ہو گا .... پاکستان کے غریب عوام کو چاہیے کہ اگر وہ بیمار ہوں تو اپنی دوا ، چارپائی اور اگر ہو سکے تو اپنا ڈاکٹر بھی ساتھ لیکر آئیں ....
ہمارے حکمران اپنا علاج کرانے بیرون ملک جاتے ہیں . انھیں کیسے معلوم ہو سکتا ہے کہ ملک کے ہسپتالوں میں کیا صورت حال ہے ...ویسے بھی یہ ان کا مسلہ نہیں . ان کا مسلہ اقتدار ہے . اس کے لیے وہ کیا کچھ کر سکتے ہیں . اس کا نظارہ تو عوام نے پانامہ کا فیصلہ آنے کے بعد میاں نواز شریف کے ، اسلام آباد ، پنڈی تا لاہور ( مجھے کیوں نکالا ) مارچ کے دوران کر لیا ہے ...
وزیر صحت نے حکم دیا ہے کہ واقعہ کی جامع تحقیقات کر کے ، ذمہ داروں کا تعین کیا جاۓ اور ان کے خلاف کروائی عمل میں لائی جاۓ ... اس سادگی پہ کون نہ مر جاۓ اے خدا !!!!!
حضور اس کے ذمہ دار حکمران ہیں . مہاراجہ ہیں آپ ہیں . پنجاب کی ساری حکومتی مشینری ہے .. اس ملک کی اشرافیہ ہے . کیا آپ ان سب کے خلاف کوئی اقدام کر سکتے ہیں ؟؟؟؟؟؟

No comments:
Post a Comment