پاکستانی میڈیا میں ایک اچھی خاصی تعداد آنکھیں بند کر کے نواز فیملی کے دفاع میں سر گرم عمل ہے . اکثر اپنے آپ کو سینئر صحافی ، سینئر انیکر پرسن ، تجزیہ کار جبکہ کچھ سکہ بند دانشور کہلوانا پسند کرتے ہیں ....لیکن جب بات کرتے ہیں تو ایسا لگتا ہے کہ صحافتی اقدار ، غیر جانبداری اور تاریخ سے آگا ہی انھیں چھو کر بھی نہیں گزری !!!!
ان میں سے ایک دانشور جناب حبیب اکرم صاحب ہیں . ایک ٹی - وی چینل پر موصوف فرماتے ہیں کہ سینیٹر جان مکین جب پہلی بار امریکی سینیٹ کے ممبر منتحب ہوۓ تو وہ 29 سال کے تھے . کیونکہ امریکہ میں سینیٹ کیلئے عمر کی حد 30 سال ہے . اس لیے سینیٹ نے ایک سال انتظار کیا . جب جان مکین 30 سال کے ہوۓ تو انھوں نے سینیٹ کا حلف اٹھایا ؟؟؟
جناب کی علمی قابلیت کا یہ حال ہے کہ آپ نے اتنی زحمت بھی گوارہ نہیں کی کہ حقائق کی چھان بین کر لیتے ...سینیٹر جان مکین امریکی نیوی میں تھے . وہ 1936، میں پیدا ہوۓ . انھوں نے 1958,میں امریکی نیول اکیڈمی سے اپنی تعلیم مکمل کی اور امریکی نیوی میں (naval aviator) کے طور پر شمولیت اختیار کی . ویتنام کی جنگ میں (1967) ان کا طیارہ گرا لیا گیا . شدید زخمی حالت میں شمالی ویتنامی فوج نے انھیں گرفتار کیا . اور وہ 1973، تک (ساڑھے پانچ سال ) شمالی ویتنام میں جنگی قیدی رہے ...
1981,میں وہ نیوی سے ریٹائر ہوۓ ، اور سیاست میں حصہ لینا شروع کیا ...1982, میں وہ پہلی بار ایوان نمائیندگان کے رکن منتخب ہوۓ .. جان مکین دو مرتبہ امریکی ایوان نمائیندگان کے رکن منتخب ہوۓ ..1986, میں پہلی مرتبہ وہ امریکی سینٹ کے رکن منتخب ہوۓ ..اس وقت سے وہ امریکی سینٹ کے رکن ہیں . وہ مسلسل 6, بار سینٹ کے رکن منتخب ہو چکے ہیں . آخری بار انھوں نے 2016, میں ایریزونا سے سینٹ کا انتخاب جیتا ....
جناب حبیب اکرم کے مطابق جان مکین جب سینٹ کے رکن منتخب ہوۓ تو وہ 29, سال کے تھے .جبکہ جان مکین
1973, تک تو ویتنام میں جنگی قیدی تھے .. 1986, میں وہ پہلی بار سینٹ کے رکن بنے .. اس وقت ان کی عمر 50,سال تھی ..... ہر شخص اندازہ کر سکتا ہے کہ جناب حبیب اکرم نے خود کوئی تحقیق نہیں کی . انھیں جو کچھ محترمہ مریم نواز کے میڈیا سیل نے بتایا انھوں نے ٹی - وی پر بیان کر دیا ...جانبداری ایسے ہی گل کھلاتی ہے ..
کیا جان مکین اور نواز شریف کا کوئی موازنہ بنتا ہے ؟؟؟؟؟؟

No comments:
Post a Comment