Tuesday, 24 October 2017

!!!! ن لیگ ہوشیار باش

الیکشن کمیشن نے عمران خان کا ریفرنس ، جو انھوں نے عائشہ گلا لئی کی قومی اسمبلی کی رکنیت ختم کرنے کیلئے دائر کیا تھا . مسترد کر دیا .... یہ فیصلہ کس قانون کے تحت کیا گیا ہے . اس کی وضاعت تو الیکشن کمیشن کرے گا ..لیکن اس فیصلے سے (ن )لیگ کی مشکلات میں اضافہ ہو سکتا ہے ....
اخلاقی طور پر تو عائشہ گلا لئی کو خود ہی اسمبلی کی رکنیت سے استعفیٰ دے دینا چاہئیے تھا . لیکن اخلاقیات کا پاکستانی سیاست میں کیا کام ؟؟؟؟   
(ن ) لیگ کے بہت سے ارکان جو سابق نا اہل وزیر اعظم کی اداروں سے ٹکراؤ کی پالیسی سے متفق نہیں . دبے لفظوں میں اپنے تحفظات کا اظہار کر رہے تھے . اس فیصلے کے بعد انھیں حوصلہ ملے گا اور وہ کھل کر اپنے خیالات کا اظہار کر سکیں گے. ہو سکتا ہے کہ وہ قومی اسمبلی میں بھی اپنی پارٹی کے خلاف ووٹ دیں .اس فیصلے سے (ن )لیگ کے اندر اختلافات مزید بڑھ سکتے ہیں ؟؟
وقتی طور پر تو (ن )لیگ والے اس فیصلے پر خوشی کا اظہار کریں گے اور اسے جمہوریت کی فتح قرار دیں گے . لیکن ہمیں یقین ہے کہ مستقبل میں اگر اسی طرح کا کوئی فیصلہ ان کے خلاف آیا تو وہ اسے بھی میاں نواز شریف کے خلاف ایک سازش قرار دیں گے . اور الیکشن کمیشن کے خلاف بھی اسی طرح واویلا کریں گے جس طرح سپریم کورٹ اور نیب کے خلاف کر رہے ہیں .....   جمہوریت کی فتح کہیں ، جمہوریت کے  خلاف سازش میں نہ بدل جاۓ ؟

No comments:

Post a Comment