آپ ہمارے بارے میں کیا سوچ رکھتے ہیں ؟ کیا ہم آپ کے غلام ہیں کہ جو کچھ آپ کہیں گے .ہم وہ کریں گے . (عمران خان )
دریا کبھی پیچھے کی طرف نہیں بہتے .اپنی زندگی دریا کی طرح گزاریں .ماضی کو بھول جائیں اور مستقبل پر اپنی توجہ مرکوز رکھیں .ہمیشہ مثبت سوچ رکھیں .
دنیا میں غربت اسلئیے نہیں ہے کہ ہم غریبوں کو پیٹ بھر کر کھانا نہیں دے سکتے .بلکہ غربت اسلئے ہے کہ امیروں کے پیٹ کسی صورت بھرتے ہی نہیں .
کبھی اپنے کانوں کو یہ اجازت نہ دیں کہ وہ ایسی بات سنیں .جو آپ اپنی آنکھوں سے دیکھ نہیں سکے .اور کبھی اپنی زبان کو یہ اجازت نہ دیں کہ وہ ایسی بات کہے .جو آپ کا دل محسوس نہ کر سکے .
جو لوگ پر امن انقلاب کو نا ممکن بنا دیتے ہیں .وہ ایک پر تشدد انقلاب کی راہ ہموار کر دیتے ہیں . (جان -ایف کینیڈی ).
ایک جاپانی کہاوت ہے .کہ اگر کوئی چیز آپکی نہیں ہے تو اسے حاصل کرنے کی کوشش نہ کریں .اگر کوئی کام مناسب نہ لگے تو اسے کرنے سے اجتناب کریں .سچ کے علاوہ کچھ کہنے سے گریز کریں .اور اگر آپ کو کچھ معلوم نہیں تو خاموش رہنا بہتر ہے .
کوئی دوسرا آپ کے دماغ میں سچائی داخل نہیں کر سکتا .یہ آپ کو خود ہی اپنے لئیے کرنا پڑے گا . (نوم چومسکی ).
دو سب سے طاقتور جنگجو ----صبر اور وقت ہیں . (لیو ٹالسٹای ).
ایک روسی کہاوت ہے کہ ....اگر غریب محنت کش خوراک پیدا نہ کریں .تو امیروں کو اپنا پیسہ ہی کھانا پڑے گا .
اس سے زیادہ بد نصیب اور کوئی نہیں .جو حق اور سچ سے دور بھاگتا ہے . (افلاطون ).
جب عیسائی پادری افریقہ آۓ .تو ان کے ہاتھ میں بائبل تھی اور ہمارے پاس زمین . انھوں نے کہا آؤ مل کر دعا کرتے ہیں .ہم نے آنکھیں بند کیں .جب ہم نے آنکھیں کھولی تو ہمارے پاس بائبل تھی اور ان کے پاس ہماری زمینیں . (ڈیسمنڈ ٹوٹو ).
لوگوں کی اکثریت سچائی کی تلاش میں نہیں ہوتی . بلکہ وہ سرابوں کی دنیا میں سکون تلاش کر رہے ہوتے ہیں. (فریڈرک نیٹشے ).
ماضی سے آپ سیکھ ضرور سکتے ہیں .لیکن آپ ماضی میں زندہ نہیں رہ سکتے ....
No comments:
Post a Comment