آج کا بلاگ کچھ ملا ،جلا ہے .یعنی کھیل ،سیاست اور تھوڑا سا مہذب کا تڑکا !!!!!!!
پاکستانی کرکٹ ٹیم جب بھی ملک سے باہر کھیلنے کے لیے جاتی ہے . ٹیم کے کپتان ،ملک سے جانے سے پہلے اپنے انٹرویو میں یہ بات ضرور کہتے ہیں کہ پاکستانی ٹیم اچھی کارکردگی دکھانے کی کوشش کرے گی . قوم انکے لیے دعا کرے .کوئی بھی اہم میچ ہو ،چا ہے جو بھی کھیل ہو ،دعا کی درخواست ضرور کی جاتی ہے . ہمارے کھلاڑیوں کو اس بات کا یقین ہوتا ہے کہ ان سے کچھ نہیں ہونے کا .اگر کچھ ہو گا تو اس مظلوم قوم کی دعاؤں سے ہی ہو گا . ورنہ ان میں اتنی اہلیت اور صلاحیت نہیں کہ وہ اپنے زور بازو سے کوئی کارنامہ سر انجام دے سکیں .
اس ملک خداداد پاکستان میں سیاستدانوں کا حال بھی کچھ ایسا ہی ہے .وہ بھی ہر کام کیلئے قوم سے دعاؤں کے طلبگار ہوتے ہیں .یعنی انھیں بھی اپنی ،صلاحیت ،منصوبہ بندی ،کام کی لگن اور محنت پر بھروسہ نہیں ہوتا .یا شائد انھیں پتہ ہوتا ہے .کہ انھوں نے وہ نہیں کرنا جو وہ کہہ رہے ہیں . اس لیے اپنے اصل مقاصد پر پردہ ڈالنے کے لیے وہ قوم سے دعا کے لیے کہتے ہیں .اور قوم بھی پچھلے 67 سالوں میں یہ اندازہ نہیں کر سکی کہ دعا کی قبولیت کیلئے .عمل کا تڑکا از بس ضروری ہے . اس کے کے بغیر دنیا میں کوئی بھی کام نہیں ہو سکتا .الله کےآخری نبی ( محمّد رسول الله )نے بھی اپنے تمام وسائل اور ساتھیوں کے ساتھ میدان جنگ میں بنفس نفیس جا کر .جنگ کی پوری منصوبہ بندی کرنے کے بعد ، الله کریم سے مدد کی دعا کی تھی . الله نے- رسول الله کا اسوۂ ہمارے لیے بہترین نمونہ قرار دیا ہے .لیکن ہم نے بحثیت قوم یہ قسم اٹھا رکھی ہے کہ ہم نے الله کا حکم نہیں ماننا !!!!!

No comments:
Post a Comment