Thursday, 28 August 2014

نئی ریت پڑ جا ۓ گی ؟

،بہت سے دانشور /صحافی حضرات اور  تحریک انصاف کے مخالف سیاسی لیڈر یہ راۓ رکھتے ہیں کہ وزیر اعظم نواز شریف کو دھرنوں   کی وجہ سے استفیٰ نہیں دینا چا ہیے .ان سب قابل احترام لوگوں کا خیال ہے کہ اس طرح ایک نئی ریت پڑ جا ۓ گی .ان کا کہنا ہے کہ ہر کوئی لاکھ دو لاکھ افراد لیکر آ جا ۓ گا .اور حکومت سے استفیٰ کا مطالبہ کر دے گا. یہ طریقہ کار جمہوری نظام کیلئے خطرناک ثابت ہو گا .
ان تمام محترم حضرات سے معذرت کے ساتھ عرض ہے کہ آپ اس وجہ کو نظرانداز کر رہے ہیں .جس کی وجہ سے لوگ احتجاج کر رہے ہیں یا مستقبل میں کریں گے .اگر حکومت عوام کے جائز مطالبات کو ماننے سے انکاری ہو تو عوام  کے پاس اسکے علاوہ اور کیا طریقہ رہ جاتا ہے کہ وہ سڑکوں پر آ جائیں .کیا ایک جمہوری حکومت کو عوام کے ووٹوں   سے اقتدار میں آنے کے بعد ،عوام کے جائز مطالبات کو نظر انداز کر دینا  چاہیے .اگر کوئی حکومت یہ چاہتی ہے کہ عوام سڑکوں پر نہ آیئں تو اسے پارلیمنٹ میں عوام کے حقوق کا تحفظ کرنا ہو گا .جمہوریت صرف حکمرانوں کے حق کا نام نہیں .
عدالت عالیہ کا نقطہ نظر بھی یہی ہے .کہ منتخب وزیر اعظم سے اس طرح استفیٰ طلب کرنا ،غیر آئینی ہے .اعلیٰ  عدلیہ بھی اس نئی ریت کے خلاف ہے .حالانکہ عدلیہ کو بدلتے تقاضوں کا ساتھ دینا چاہیے نہ کہ سٹیٹس کو -کا .لاہور ماڈل ٹاؤن میں پولیس کے ہاتھوں 14افراد کے قتل اور 85 افراد کے زخمی ہونے پر اعلیٰ عدلیہ کو مسلہ نہیں .شائد وہ واقعہ  لاہور میں ہوا ہے .اس لیے محترم عدلیہ کو نظر نہیں آیا .جبکہ دھرنے سپریم عدالت کی عمارت کے سامنے ہو رہے ہیں .اس لیے انھیں نظر آ رہے ہیں .
دوسری اہم بات یہ ہے کہ جب پارلیمنٹ عوام کے حقوق کا تحفظ کرنے میں ناکام ہو جا ۓ .تو اس کے بعد عوام کے پاس اور کیا طریقہ باقی رہ جاتا ہے .سوائے اس کے کہ وہ سڑکوں پر نکل آ ہیں .پاکستان کی تاریخ میں پہلی بار  ایسا ہوا ہے کہ عوام  اپنے حق کیلئے  پرامن آواز اٹھا رہے ہیں .بلا شبہ یہ ایک نئی ریت ہے .ان تمام اداروں اور افراد کو جو ملک میں آئین و قانون کی بالا دستی چاہتے ہیں .انھیں اس نئی ریت کا ساتھ دینا ہو گا .

No comments:

Post a Comment