Friday 22 August 2014

کیسی جمہوریت -کونسا نظام ؟

پاکستان میں تقریباً تمام سیاسی اور مذہبی جماعتوں کے ساتھ ساتھ ،اکثر دانشور بھی جمہوریت اور موجودہ نظام کو بچانے کی دوہائی دے رہے ہیں .اس نظام کو بچانے کیلئے تمام مقتدر حلقے اس طرح واویلا کر رہے ہیں .جیسے یہ کوئی آسمانی نظام ہو .اور اگر اس نظام کچھ ہوا .تو کوئی قیامت آ جا ۓ گی .
اگر یہ نظام تبدیل ہوتا ہے .تو قیامت ضرور آ ۓ گی .لیکن ان طبقوں کیلئے جو سٹیٹس کو --کو برقرار رکھنا  چاہتے ہیں .کیونکہ اس نظام سے ان کے مفادات وابستہ ہیں .یہ کرپٹ ،غلیظ اور فرسودہ نظام انکے مفادات کو تحفظ دیتا ہے .اسی نظام کے تحت ،باپ کے بعد بیٹا /بیٹی حکمران بنتے ہیں .یہی نظام ان کی دولت میں بے تحاشا اضافے کا با عث  ہے.
یہ کیسا نظام ہے .کہ دونوں (بڑی )سیاسی (خاندانی )جماعتوں کو اپنے خاندان اور اولادوں کے علاوہ کوئی قابل فرد (افراد )نظر ہی نہیں آتا .جنکی کامیابی کا میعار- ائی -ایم -ایف اور ورلڈ بینک سے زیادہ سے زیادہ قرض لینا ہے .جنکی ہمیشہ ترجیح ،پاکستانی عوام کے بجاۓ .امریکہ اور یورپ کو خوش کرنا ہوتی ہے .جنکی سیاست ،تجارت کے پیمانے سے ناپی جاتی ہے .
کیا یہ جمہوریت پسند قوم کو بتانا پسند فرمائیں گے .کہ اس نظام کی وہ کونسی خوبی ہے .جس کی بنا پر وہ اس نظام کو اسی صورت میں قائم رکھنا چاہتے ہیں .پاکستان میں جمہوری حکومتوں نے عوام کے مسائل کے حل کیلئے .وہ کونسے کار ہا ۓ  نمایاں سر انجام دئیے ہیں .جنکے بل بوتے پر وہ ستائش کے مستحق ہیں.
ہمیں اب یہ بات سمجھ لینی چاہئیے کہ پاکستان میں انتخابات کے ذریعے کوئی تبدیلی نہیں آ سکتی .کیونکہ یہ نظام  .کمزور طبقوں کو آگے بڑھنے سے روکتا ہے .یہاں پر صرف وہی الیکشن لڑ سکتا ہے .جو کروڑوں روپے خرچ کرنے کی استطا عت رکھتا ہو .کروڑوں خرچ کر کے اسمبلیوں میں جانے والے ،پھر اربوں کی کمائی کرتے ہیں .جو روپیہ عوام کی فلاح و بہبود پر خرچ ہونا چا ہیے .وہ انکی جیبوں میں چلا جاتا ہے .اور اگلے الیکشن میں یہ مردار کھانے والے -پھر تازہ دم ہو کر میدان میں آ جاتے ہیں --ہم عوام منہ دیکھتے رہ جاتے ہیں !!!!!!!

No comments:

Post a Comment