Wednesday, 8 February 2017

!!!! منتحب عوامی راہنما

پانامہ کیس کس طرح (ن ) لیگ کی قیادت کے اعصاب پر سوار ہے ،اس کا اندازہ وفاقی وزرا اور پنجاب کے وزیر قانون کے حالیہ بیانات اور تقریروں سے باآسانی لگایا جا سکتا ہے . وفاقی وزیر ریلوے فرماتے ہیں .....
ووٹ نواز شریف کو ملیں اور فیصلے کوئی اور کرے ؟
مسلم لیگ کے کارکنوں جاگتے رہنا ،پہرہ دینا ،
ہم لوہے کے چنے ہیں .جو چبانے کی کوشش کرے گا اس کے دانت ٹوٹ جائیں گے !!!
عوام کی عدالت کے سوا کسی کا فیصلہ قبول نہیں ......
سابق وفاقی وزیراطلاعات فرماتے ہیں .....
وزیر اعظم کی تضحیک کی جاتی ہے ،جملے کسے جاتے ہیں . اونٹوں پر پیسوں کا سوال کرنے والوں سے ہم پوچھتے ہیں .ان کے دامن کتنے داغدار ہیں ؟
پنجاب کے وزیر قانون بہت دور کی کوڑی لاتے ہیں .آپ کہتے ہیں ....
کسی کے پاس یہ اختیار نہیں کہ میاں نواز شریف کو نا اہل قرار دے ....
وزیر اعظم کو غیر آئینی طریقے سے ہٹایا گیا .تو سخت رد عمل آے گا ....
کچھ قوتیں - دھرنوں ، لاک ڈاؤن اور امپا ئیر کی انگلی سے مایوس ہو کر -اب سپریم کورٹ سے فیصلہ کروانا چاہتی ہیں .......
ہم پاکستان کے عام شہری --- ان تمام لیگی حضرات سے یہ سوال کرتے ہیں کہ کون وزیر اعظم صاحب کو غیر قانونی طریقے سے ہٹانا چاہتا ہے ؟ ایک طرف تو وزیر اعظم سمیت تمام (ن ) لیگی یہ اعلان کرتے نہیں تھکتے کہ ہم تین نسلوں کا حساب دے رہے ہیں . وزیر اعظم صاحب نے رضاکارانہ طور پر اپنے آپ اور اپنے خاندان کو احتساب کیلئے پیش کر دیا ہے ... اب جبکہ آپ نے ....اپنے آپ کو احتساب کے لیے پیش کیا ہے تو عدالت عالیہ کے فیصلے کا انتظار کیجئیے . عدالت عالیہ کو دھمکیاں نہ دیں ....
ا گرعدالت عالیہ کو کوئی اختیار نہیں تو یوسف رضا گیلانی کے خلاف نواز شریف عدالت میں کیوں گے تھے . اگر عدالت پیپلز پارٹی کے وزیر اعظم کو نا اہل قرار دے سکتی ہے .تو نواز شریف کو کیوں نہیں ؟؟؟؟؟
کیا یوسف رضا گیلانی عوام کے منتخب وزیر اعظم نہیں تھے ؟؟ ذولفقارعلی بھٹو کیا منتخب وزیر اعظم اور مقبول عوامی رہنما نہیں تھے ؟؟؟ 
چند دن پہلے ایک امریکی عدالت نے منتخب امریکی صدر کے خلاف فیصلہ دیا ہے .
کیا ٹرمپ عوام کے ووٹوں سے منتخب نہیں ہوۓ ؟؟ کیا امریکہ میں جمہوریت نہیں ؟ وہاں تو کسی نے نظام کے خلاف سازش کا واویلا نہیں کیا ...
کیا پاکستان میں جمہوریت کا دوسرا نام ، نواز شریف ہے ؟ نواز شریف وزیر اعظم ہونگے تو جمہوریت ہوگی ورنہ نہیں ؟ کیا ادارے اسی طرح مضبوط ہوتے ہیں ؟ 
اس طرح کے بیانات سے (ن ) لیگ لاقانونیت کو ہوا دے رہی ہے . وقتی طور پر تو شائد انھیں اس کا فائدہ ہو، لیکن ملک کیلئے اس کے اثرات تباہ کن ہونگے ؟؟؟؟


No comments:

Post a Comment