Thursday 22 February 2024

!فکری بد دیانتی

امریکہ کے سابق سیکٹری اسٹیٹ ،ہنری کسنجر نے ،چلی میں ایک جمہوری حکومت کا تختہ الٹنے کا دفاع کرتے ہوۓ کہا تھا .کہ کسی ملک کے عوام کی غیر ذمہ  داری  کی وجہ سے اگر کوئی ملک کیمونسٹ نظام کی طرف جا رہا ہے .تو ہم کیوں خاموشی سے یہ ہوتا ہوا دیکھیں .اتنے اہم معاملات کو صرف چلی کے عوام کے ووٹوں پر نہیں چھوڑا جا سکتا !!!!
آٹھ فروری کے انتخابات کے بعد پاکستان میں بھی کچھ ،فکری بد دیانت  صحافی اور خود ساختہ  دانشور ،ہنری کیسنجر والی دلیل دیتے نظر آ رہے ہیں کہ عوام کا فیصلہ تسلیم کرنا ضروری نہیں .اور اسٹیبلشمنٹ کو یہ حق حاصل ہے کہ وہ ملکی مفاد میں عوامی راۓ کو تسلیم نہ کریں .ان بے ایمانوں اور بد دیانتوں کا خیال ہے کہ عوام ان پڑھ اور بے وقوف ہیں . انھیں اپنے اچھے برے کی تمیز نہیں .اسلئے چوروں ،ڈاکوؤں ،لٹیروں ،بد معاشوں اور دو نمبری کرنے والوں کو ڈنڈے کے زور پر 
اپنی  مرضی مسلط کرنے کا حق ہونا چاہیے .
ایک صاحب ٹی .وی پر بیٹھے یہ دلیل دے رہے تھے کہ دیکھیں ،جرمنی میں لوگوں نے ہٹلر کو ووٹ دیا تھا اور اس نے دوسری جنگ عظیم شروع کر دی .اس جنگ میں کروڑوں لوگ مارے گۓ .جناب دانشور صاحب دوسری جنگ عظیم کے تاریخی تناظر کو یکسر پس پشت ڈالتے ہوۓ اسکا الزام جرمن عوام پر ڈال رہے ہیں . اگر جناب کے استدلال کو درست مان لیا جاۓ تو پھر کسی بھی ملک میں عوام کی راۓ جاننے کی کوئی ضرورت باقی نہیں رہتی .ہر ملک کی اشرافیہ خود ہی فیصلہ کر لیا کرے کہ ہر چار یا پانچ سال بعد کس کو حکومت دینی ہے .جمہوریت کا راگ بھی بند کریں .
پاکستانی اسٹیبلشمنٹ کو چاہیے کہ ان دانشور صاحب کو ساری دنیا کے دورے پر روانہ کریں .تاکہ جناب پوری دنیا کو  جمہوریت کے نقصانات پر لیکچر دیں .تاکہ دنیا  بادشاہت کے پر امن اور خوشحال دور میں واپس جا سکے .اور اس طرح انتخابات  نہ کروانے سے ساری دنیا میں کھربوں روپوں کی جو بچت ہو گی .وہ اشرافیہ کی مزید خوشحالی   اور دنیا میں امن و امان کی بہتری پر خرچ ہو سکے گی .
پاکستانی عوام کو بھی یہ فیصلہ کرنا ہے کہ اگر ھمارے ووٹ کی کوئی وقعت و اهمیت نہیں .ہم اپنے ووٹ سے یہ فیصلہ نہیں کر سکتے کہ ہم پر کون حکمرانی کرے گا .تو ہمارے خون پسینے کی کمائی پر ہماری مرضی کے بغیر کوئی عیاشی کیونکر کر سکتا ہے ؟  
اگر اشرافیہ ہمارا حق حکمرانی چھین سکتے ہیں تو ہم انکا حق عیاشی بھی چھین سکتے ہیں .کوئی اسٹیبلشمنٹ کتنی ہی طاقت وار کیوں نہ ہو .عوام کی اجتماہی سوچ اور  مرضی کے آگے بند نہیں باندھ سکتی .
,You can fool all the people some of the time, and some of the people all the time
 but you cannot fool all the people all the time. Abraham Lincoln

No comments:

Post a Comment