Saturday 10 February 2024

!ووٹ کو عزت دو

مسلم لیگ (ن )ووٹ کو عزت دو کے نعرے سے اس طرح دستبردار ہو گی .ایسا بہت کم لوگوں نے سوچا ہو گا .میں ڈکٹیشن نہیں لوں گا ، مجھے کیوں نکالا  اور ووٹ کو عزت دو کا نعرہ لگاتے ،لگاتے میاں  نواز  شریف ، بوٹ چاٹ لو اور ووٹ زبردستی چھین لو، تک گر جائیں گے .یہ بھی شائد ہی کسی نے سوچا ہو گا .
سیاسیات اور تاریخ کے طالب علموں کیلئے ،اس میں غور و فکر کرنے کا کافی سامان موجود ہے .جن لوگوں نے میاں صاحب کو پالا پوسا ،تربیت کی ،ہر قسم کی مدد و حمایت کے ساتھ انھیں مسند اقتدار پر لاۓ . انہی لوگوں نے آج میاں صاحب کو کہیں کا بھی نہیں چھوڑا .
 عمران خان کے ہاتھ پاؤں باندھ کر اور میاں صاحب کو ہر قسم کی سہولت کاری کے باوجود آٹھ فروری کے انتخابات میں 
تمام ریاستی ادارے ،مطلوبہ نتائج حاصل کرنے میں نا کام رہے ہیں .ووٹ کو عزت کیسے دی جاتی ہے .وہ پاکستان کے عوام نے اپنی ،راۓ کا اظہار کر کے بتا دیا ہے .لیکن جن لوگوں کے ہاتھ میں طاقت ہے وہ اب بھی ماننے سے انکاری ہیں .میاں صاحب بھی اپنی جھوٹی انا کی تسکین کیلئے انہی لوگوں اور اداروں کے ساتھ ملے ہوۓ ہیں .جن کے خلاف وہ جنگ کرنے کے دعوے کرتے رہے ہیں .
پاکستان کے مقتدرحلقوں نے ،ملک کے تمام اداروں کو تباہ و برباد کر دیا ہے .پارلیمنٹ ،عدلیہ ، نوکر شاہی ، فوج ،پولیس ،صوبائی اور مقامی ادارے ،غرض کسی بھی ادارے کی کوئی عزت و احترام عوام کی نظروں میں باقی نہیں رہا .جبکہ چند افراد 
اپنے بیرونی آقاؤں کی خوشی اور اپنی ذاتی انا ،ضد کی تسکین کیلئے .جو کچھ باقی بچ گیا ہے .اسے بھی برباد کرنے جا رہے ہیں .
میاں نواز شریف اپنی ساکھ جو تھوڑی بہت بچ گئی ہے .اسے بچا سکتے ہیں اگر وہ جرات کا مظاہرہ کرتے ہوۓ یہ اعلان کر دیں .کہ وہ عوام کی راۓ کا احترام کرتے ہیں .اپنی شکست تسلیم کرتے ہیں اور وہ اپوزیشن میں بیٹھیں گے .
اس طرح میاں صاحب نہ صرف ووٹ کو عزت دے سکتے ہیں .بلکہ اپنے لیے بھی کچھ عزت کما سکتے ہیں .
لیکن وہ کیا کہتے ہیں .
.Old habits die hard
,or
.You can't teach an old dog new tricks

No comments:

Post a Comment