Sunday, 1 September 2013

! شیر آیا شیر آیا

کارٹون بشکریہ سیاست


پٹرول مہنگا ، بجلی مہنگی ، گیس مہنگی ، کھانے پینے کی ہر چیز مہنگی اور عوام کی جیب خالی !
                                                                                        بلے بلے شیرا تیری ہر ادا نرالی .
 سوئی نادرن کے تمام صارفین سے گذارش ہے کہ اپنے اپنے گیس کے بل چیک کریں . حکومت پاکستان عوام کی کمائی پر ڈاکا مار رہی ہے . ریبٹ / ایڈجسٹمنٹ کا خانہ ضرور چیک کریں . کیا شیر کو اسی لیے عوام نے ووٹ دیا تھا کہ وہ اپنی بھوک مٹانے کے لیے غریب عوام کا خون پی جاۓ .نواز شریف غریب عوام کی مشکلات دور  کرنے کی  سر توڑ کوشس کر رہے ہیں . یعنی غریب کو ہی ختم کر دیا جاۓ .نہ غریب ہو گا نہ  کوئی مشکل. نہ ریبٹ ہو گا نہ سبسڈی .
تمام دولت مند، سرمایہ دار، کارخانہ دار.جاگیر دار اپنے اپنے  یوٹیلیٹی بل پورے پورے ادا کرنا شروع کر دیں گے. پاکستان کی زمین سونا اگلے گی .ہر طرف دودھ اور شہید کی نہریں  بہہ رہی هوں گی . ملک میں امن و امان کا دور دورہ ہو گا . قانون کی بالا دستی اور حکمرانی ہو گی . صدر ،وزیر اعظم ، گورنر ، تمام وزرا ، اعلی سرکاری عہدے دار کسی پروٹوکول کے بغیر  گھوم پھر رہے ہوں گے . پھر عوام کی آنکھیں کھل جائیں گی . یعنی ہم خواب سے بیدار ہو جائیں گے .
 شیر اور بکری ایک گھاٹ پانی پی رہے ہوں گے . شیر سے یاد آیا . ایک شخص انٹرویو دینے کے لیے گیا . انٹرویو لینے والے نے اس سے پوچھا کہ اگر آپ جنگل میں اکیلے جا رہے ہوں اور آگے سے شیر آ جاۓ تو آپ کیا کریں گے . اس نے تھوڑی دیر سوچنے کے بعد جواب دیا . جناب پھر جو بھی کرنا ہو گا وہ شیر ہی کرے گا . پاکستان میں بھی اب شیر کی مرضی ہے جو چاہے کرے .  

No comments:

Post a Comment