سابق وزیر اعظم نے کل نیب عدالت میں پیشی کے بعد ، میڈیا سے گفتگو کرتے ہوۓ فرمایا کہ ہم بیوقوف ، پاگل یا بھیڑ بکریاں نہیں کہ آنکھیں بند کر کے فیصلہ قبول کر لیں ..... سکھا شاہی نہیں چلے گی ... وہ عدل کیلئے تحریک چلائیں گے ....وغیرہ ، وغیرہ ....
موصوف اپنے اور عمران خان کے کیس کا موازنہ کرتے رہے . ان کا خیال ہے کہ کیونکہ وہ نا اہل قرار دئیے گۓ ہیں ... لہذا انصاف کا تقاضہ تھا کہ عمران خان کو بھی نا اہل قرار دیا جاتا ؟؟؟؟ جناب سابق نا اہل وزیر اعظم صاحب ایک سادہ سی بات نہیں سمجھ پاۓ کہ وہ دھائیوں سے اقتدار میں ہیں .جناب نواز شریف ، سابق گورنر (مرحوم )غلام جیلانی خان کے زیر سایہ پنجاب ایڈ ویزری کونسل کے ممبر رہے ....پنجاب کے وزیر خزانہ ، دو بار پنجاب کے وزیر ا علی اور تین مرتبہ پاکستان کے وزیر اعظم رہ چکے ہیں ...... جبکہ عمران خان کبھی بھی کسی سرکاری یا عوامی عہدے پر فائز نہیں رہے ..... دوسرا
عمران خان باہر سے پیسہ پاکستان لاۓ .... جبکہ نواز شریف اینڈ کمپنی نے اربوں روپے پاکستان سے باہر غیر قانونی طور پر منتقل کیے ہیں ...جن کا وہ کوئی بھی تسلی بخش جواب نہ عدالت عالیہ کے سامنے ، نہ جے -آئی -ٹی کے سامنے اور نہ اب تک نیب عدالت کے سامنے پیش کر سکے ہیں ... اس کا ایک ہی مطلب لیا جا سکتا ہے ..کہ نہ صرف دال میں کچھ کالا ہے ... بلکہ پوری دال ہی کالی اور تعفن زدہ ہے اور جسکی سڑاند پورے ملک میں پھیل چکی ہے ...
جہاں تک اس بات تعلق ہے کہ سابق وزیر اعظم بیوقوف ہیں یا نہیں ؟؟؟ اس پر ایک لطیفہ یاد آ رہا ہے . جو ہم قارئین کی نظر کرتے ہیں ....
ایک شخص کی گاڑی ، پاگل خانے کے سامنے پنکچر ہو جاتی ہے .. شام کا وقت ہوتا ہے . گاڑی اترائی پر کھڑی ہوتی ہے .. وہ شخص گاڑی سے باہر آتا ہے .. وہیل کا جائزہ لینے کے بعد ، گاڑی میں سے جیک نکالتا ہے ... جیک لگانے کے بعد وہیل کے نٹ کھولتا ہے اور سڑک پر رکھتا جاتا ہے .... ایک پاگل ، پاگل خانے کی دیوار پر بیٹھا یہ سب کاروائی دیکھ رہا ہوتا ہے ... پنکچروہیل اتارنے کے بعد دوسرا وہیل لگاتا ہے ... لیکن جب نٹ لگانے کیلئے ادھر آ دھر دیکھتا ہے . تو اسے نٹ نہیں ملتے ... گاڑی چونکہ اترائی پر کھڑی ہوتی ہے ، نٹ لڑک کر کہیں نیچے چلے جاتے ہیں ... گاڑی والا شخص بڑا پرشان ہوتا ہے اور دائیں بائیں دیکھنا شروع کر دیتا ہے .... دیوار پر بیٹھا ہوا پاگل اس سے پوچھتا ہے کہ بھائی صاحب کیا مسلہ ہے ... گاڑی والا جواب دیتا ہے کہ وہیل کے نٹ نہیں مل رہے .. اندھیرا ہو چکا ہے ، کیا کروں ....پاگل اسے کہتا ہے کہ محترم اس کا بڑا آسان حل ہے ... گاڑی کے تینوں وہیلوں سے ایک ایک نٹ اتار لیں اور اس وہیل کو لگا لیں ... آپ کا کام ہو جاۓ گا ... باقی صبح نۓ نٹ خرید کر لگا لینا .....گاڑی والا شخص حیرت سے پاگل کی طرف دیکھتا ہے اور کہتا ہے کہ تمیں کیسے پتہ ہے .. تم تو پاگل ہو ...
وہ شخص جواب دیتا ہے کہ بھائی صاحب میں پاگل ضرور ہوں ، بیوقوف نہیں !!!!!!!!!!!!!!!!!!
سابق وزیر اعظم صاحب بھی گاڑی والے شخص کی طرح سوال پوچھ رہے ہیں .... اب انھیں کون بتاۓ کہ وہ .........ہیں !!!!!!!

No comments:
Post a Comment