Saturday, 23 December 2017

اتنی جلدی کیا ہے ؟

پنجاب کے عوام  کی دولت پر عیاشی کرنے اور اپنے سارے خاندان کو سرکاری خزانے سےپالنے  والے وزیر ا علیٰ جنھیں خادم  ا علیٰ   کہلوانے کا شوق ہے ....فرماتے ہیں کہ اگر انھیں عوام نے ایک اور موقع دیا تو پنجاب میں پینے کے پانی کا مسلہ حل کر   دیں گے .... جناب کو پنجاب پر حکومت کرتے یہ مسلسل دسواں سال ہے ... اگر ان دس سالوں میں جناب عوام کا یہ بنیادی مسلہ حل نہیں کر سکے .... تو اگلے دس سالوں میں بھی نہیں کر سکیں گے ...
جناب کا مسلہ وقت اور وسائل  نہیں بلکہ محدود سوچ   ہے ..عوام کے بنیادی مسائل (تعلیم -صحت -روزگار ) انکی ترجیحات میں شامل نہیں ...  جو کام وہ کرنا چاہتے ہیں . کر گزرتے ہیں ...اس میں وہ کوئی رکاوٹ برداشت نہیں کرتے ...اور نہ وسائل کی کمی آڑے آنے دیتے ہیں ...
ان کے تنخواہ دار دانشور انھیں اور ان کے بڑے بھائی کو  شیر شاہ سوری قرار دیتے ہیں ... تاریخ کے اوراق سے ہم دیکھتے ہیں کہ شیر شاہ سوری نے مختصر مدت میں ہندوستان میں کیا نمایاں کارنامے سر انجام دئیے ....جن کا اعتراف ان کے مخالفین   نے بھی برملا کیا ......
شیر شاہ سوری   (1540سے لیکر 1545تک ) ہندوستان کا حکمران رہا ....ان پانچ سالوں میں اس نے چٹاگانگ  سے کابل تک سڑک بنوائی ... سڑک کے ساتھ ساتھ سراۓ بنوائیں ،   صاف پانی کیلئے کنویں  کھد  واۓ ....نئی کرنسی جاری کی (روپیہ ) .جو آج بھی پاکستان -بھارت کے علاوہ ایشیا کے 7 اور ممالک میں بھی مستعمل ہے .... نئی سول اور ملٹری انتظامی مشینری قائم کی .... پورے ہندوستان میں ڈاک کے نظام کو جدید خطوط پر استوار کیا ...  (یاد رہے کہ تاریخ شیر شاہی  1580،   میں اکبر اعظم کے ایک درباری   وقائع نویس عبّاس خان سروانی نے لکھی ).....اور ان تمام کاموں کو تفصیل سے بیان کیا جو شیر شاہ سوری کے دور میں ہوۓ ....
ہمارے خادم ا علیٰ کے مسلسل اقتدار کا یہ دسواں سال ہے ... ان دس سالوں میں پنجاب کو کچھ ملا یا نہیں . لیکن لاہور کو ضرور تباہ و برباد کر دیا گیا ... اس تباہی کی ایک جھلک سموگ کی صورت میں ہم سب نے دیکھی ...جناب خادم نے سارا لاہور ادھیڑ کر رکھ دیا ہے .... دس سال کی حکمرانی کے بعد کہتے ہیں کہ اگر صاف پانی پینا ہے تو ایک موقع اور دیں ؟؟؟؟
حضور اتنی بھی کیا جلدی ہے !!!!!    پنجاب کے لوگ بہت صابر ہیں ... اچھے دنوں کے انتظار میں 70،   سال گزر گۓ ... پانچ سال اور سہی !!!!!!!!!!!!!!!!!!!!!
نوٹ ....احمد رضا قصوری کہتے ہیں کہ ایک محفل میں کسی نے نواز شریف کو بتایا کہ جرنیلی سڑک (جی -ٹی -روڈ )شیر شاہ سوری نے بنائی تھی ... تو میاں صاحب نے پوچھا کہ شیر شاہ سوری کون تھا ؟؟؟؟

No comments:

Post a Comment