Saturday, 16 May 2026

فالس فلیگ آپریشن

اردو زبان میں (فالس فلیگ )کیلئے کوئی مناسب لفظ موجود نہیں . اسکا ترجمہ ، جھوٹا الزام ، جھوٹا حملہ ، خفیہ کاروائی ، فریبی جھنڈا وغیرہ کیا جاتا ہے .بنیادی طور پر اسکا مطلب کوئی ایسی کاروائی ہے .  جس کا الزام اپنے مخالفین پر ڈال کر ، اپنے  فوجی یا سیاسی مقاصد حاصل کیے جا سکیں .
"فالس فلیگ " کی اصطلاح ابتدا میں اس حربے کیلئے استعمال ہوتی تھی .جب بحری جہاز دھوکہ دینے کیلئے . دشمن کا جھنڈا اپنے جہازوں پر لہراتے تھے .
سمندری قزاق اور نو آبادیاتی طاقتوں کے بحری جہاز  ،اکثر دشمن کے قریب پہنچنے کیلئے .جعلی پرچم استعمال کرتی تھیں .
جبکہ روایتی بحری اصول کے مطابق ، حملے سے پہلے ،اصل پرچم بلند کرنا ضروری سمجھا جاتا تھا .
اس وقت یہ بحری جنگ کی فریب کاری تھی .ابھی اسکا جدید سیاسی مفہوم وجود میں نہیں آیا تھا .
"فالس فلیگ " آپریشن عموما "پانچ بنیادی مقاصد کیلئے استعمال ہوتے ہیں .
جنگ کو جواز فراہم کرنا .
جبر و استبداد کو جائز ٹہرانا .
عوامی رضا مندی یا حمایت پیدا کرنا .
دشمن کو شدید رد عمل پر اکسانا .
اور بیانیہ پر کنٹرول حاصل کرنا .
پچھلے دو ،اڑھائی سو سال میں یہ مقاصد زیادہ نہیں بدلے .صرف طریقہ کار بدلتے گۓ .

No comments:

Post a Comment