Sunday 26 May 2013

مثبت تبدیلی

پاکستان میں تبدیلیوں کی ایسی ہوا چل پڑی ہے ۔جس کے آگے بند بندھانا کسی کے بس میں نہیں ہو گا ۔ہماری تاریخ میں پہلی بار ایک جمہوری حکومت نے اپنے پانچ سال پورے کیے ۔نگران سیٹ اپ بنایا گیا ۔انتخابات وقت مقراہ پر ہوئے اور آئندہ ہفتے نئی منتخب حکومت قائم ہو نے جا رہی ہے ۔میاں نواز شریف تیسری مرتبہ وزیر اعظم کا حلف اٹھائیں گے ۔
پاکستان کی تاریخ میں پہلی بار ایک تیسر ی سیاسی قوت بھی ابُھر کر سامنے آئی ہے ، پاکستان تحریک انصاف نے رواتیی سیاسی اور غیر سیاسی حلقوں میں ہلچل پید ا کر دی ہے پچھلے 25 سالوں میں پہلی بار کراچی میں متحد ہ کے مقابلے میں پی ٹی آئی نے سامنے آنے کی جرات کی ہے ۔کراچی کے عوام نے جس طرح ان کی پذیر ائی کی ہے ۔ وہ پاکستان کیلئے ایک اچھا، نیک شگون ثابت ہوگا ۔اگرچہ پی ٹی آئی کراچی سے قومی اسمبلی کی صرف ایک نشت جیت سکی ہے جبکہ تین نشیتں صوبائی اسمبلی کی ان کے حصے میں آئی ہیں ، وہ بھی متحدہ کے بائیکاٹ کے بعد، اگرچہ متحدہ اس نشت پر بائیکاٹ نہ بھی کرتی تو نتیجہ یہی ہونا تھا ۔
الطاف حسین کے بیانات اور تقرایروں سے واضع ہوتا ہے کہ انھیں کراچی میں پی ٹی آئی سے حقیقی خطر ہ محسوس ہو رہا ہے جس طرح انہوں نے کراچی میں دہشت پھیلا رکھی ہے ۔ ایسا دکھائی دیتا ہے کہ کراچی کے عوام اب مزید اس دہشت زداہ ماحول میں رہنے کیلئے تیار نہیں ۔ وہ امن چاہتے ہیں وہ عرصہ دراز سے کسی ایسی سیاسی قوت کے انتظار میں تھے جو انھیں خوف و دہشت سے نجات دلاے۔ پی ٹی آئی کی صورت میں انھیں وہ قوت نظر آرہی ہے جو ان کے دکھوں کا مداوہ کر سکتی ہے ۔ان انتخابات میں جو سب سے بڑی اور مثبت تبدیلی آئی ہے وہ ہمارے خیال میں پی ٹی آئی کا ایک سیاسی قوت کے طور پر سامنے آنا ہے اور کراچی میں جہاں پر تمام بڑی سیا سی جماعتوں نے متحدہ کیلئے میدان کھلا چھوڑ رکھا تھا وہاں پر پاکستان تحریک انصاف کا اس خلا کو پُر کرنا اور کراچی کے عوام کو یہ یقین دلانا کہ پاکستان میں ایسی سیاسی جماعت موجودہے جو انھیں اکیلا نہیں چھوڑے گی۔ وہ اس قابل ہے کہ متحدہ کے سامنے کھڑی ہو سکے۔ دو دہائیوں سے کسی سیاسی قوت نے ایسی جرات کا مظاہرہ نہیں کیا ۔ جس کا، پی ٹی ۔آئی نے کیا ہے۔
 الطاف حسین کی بو کھلاٹ ،دھمکیاں ، ہچکیاں لے کر رونا اور فریادیں کر نا پہلے کبھی بھی نہیں دیکھا گیا ۔ اس کے علا وہ جس طرح پاکستانیوں نے دنیا کے مختلف مما لک سے اور خاص کر پاکستان سے برطانوں کو نسلیٹ، سفارت خانے اور لندن پولیس کو جس طرح ای میلز اور خطوط ارسال کیے ہیں وہ بھی ایسی تبدیلی ہے جس کا تصور ماضی میں کسی کے احاطہ خیال میں بھی نہیں آسکتا تھا۔
اس اہم تبدیلی کا کریڈٹ یقنا عمران خان اور ان کی جماعت کو جاتا ہے۔ہم ان لوگوں کی جرات کو بھی سلام پیش کر تے ہیں جنہوں نے کراچی میں اپنے حق کےلئے آواز اٹھائی اور گھروں سے باہر نکل کر خو ف و دہشت کے خلاف عملی قدم اٹھایا۔یہ ایک ایسی تبدیلی ہے جس کو متحدہ نہیں روک سکی گی، وہ وقت دور نہیں جب کراچی کے عوام سکھ کا سانس لیں گے ۔ کراچی میں امن و امان کی صورتحال بہتر ہو گی ۔کراچی ایک بار پھر عروس البلاد ہوگا۔ انشاءاللہ

No comments:

Post a Comment