سقراط نےکہا تھا کہ ، (حکمت ) ایک عظیم مساوات پیدا کرنے والی چیز ہے۔ جبکہ حرص اور بےوقوفی عظیم اور طاقتورترین سلطنتوں کو گرانے میں ہمیشہ اہم کردار ادا کرتی ہیں . حکمت ایک چھوٹے شہر سے ایک عظیم ریاست بنا سکتی ہے۔اس کی ایک بہترین مثال وہ ریاست کہ جسے تاریخ ریاست مدینہ کے نام سے یاد کرتی ہے . الله کے قانون (قرآن ) اور محمد رسول الله کی حکمت اور جہد مسلسل نے ، اس چھوٹی سی (سٹی اسٹیٹ )کو دس سالوں میں ایک عظیم ریاست میں تبدیل کر دیا .
ایسا کسی زور زبردستی ، دھونس دھاندلی ، ظلم و ستم اور طاقت کے زور پرنہیں ہوا . بلکہ اس آفاقی نظریے کی بنیاد پر کیا گیا . کہ تمام انسان برابر ہیں . کسی انسان کو دوسروں پر حکمرانی کرنے کا کوئی حق نہیں . حق حکمرانی صرف الله کی ذات کا ہے . حکومت صرف اور صرف الله کے قانون (قرآن ) کے مطابق چلائی جاۓ گی .
تاریخ انسانی میں بہت سی عظیم و شان سلطنتوں کا ذکر موجود ہے . جو بام عروج پر پہنچی اور پھر زوال کا شکار ہو کر تاریخ کے صفحات میں گم ہو گئیں .
جب بے وقوفوں کو ذمہ داری سونپ دی جاتی ہے . چاپلوس انکے مدد گار بن جاتے ہیں . اور قابل لوگ بزدلی
کی وجہ سے سچ بولنے سے ڈرتے ہیں . تو عظیم و شان سلطنتیں زوال کا شکار ہو جاتی ہیں . اسکی ایک بہترین مثال
ہمارے سامنے امریکہ کی شکل میں موجود ہے . جہاں پر بے وقوفوں اور چاپلوسوں کا ایک گروہ نہ صرف امریکہ بلکہ ساری دنیا کیلئے . تباہی اور بربادی کا سبب بن رہا ہے .
No comments:
Post a Comment