Thursday, 9 April 2026

!تہذیب یافتہ کون

جو بھی ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی کی بات سنتا ہے، اور ان کی ذہین، معقول، غور و فکر سے بھرپور، استدلال اور  حقیقت پر مبنی تقریروں اور سوالات کے مسکرا کر جوابات  دینے  کا موازنہ ٹرمپ،   ہیگزیٹ  اور نیتن یاہو جیسے لوگوں کے  پاگل پن   اور غیر اخلاقی بیانات سے کرتا ہے -    وہ با آسانی یہ دیکھ سکتا ہے کہ ایران موجودہ تنازع میں مہذب فریق ہے-
جبکہ دوسری  طرف منہ سے جھاگ اڑاتے  اور شعلے اگلتی ہوئے وحشی پاگلوں کی قیادت  ہے۔ یہ اس مغربی تہذیب کے چہرے  پر  ایک تھپڑ ہے.جو خود کو   اخلاقیات کے ا علی ترین مقام پر فائز سمجھتی ہے . اس حقیقت سے  انکار ممکن نہیں کہ امریکی، جو خود کو انسانی تہذیب کی چوٹی سمجھتے ہیں، احمق، بُرے، اور انتہائی غیر مہذب بن چکے ہیں۔  وہ پاگل ،پتھریلے دور کے گوشت خور انسانوں کے مترادف ہیں جوچنگاڑتے ہوۓ  درندوں   کی ماننداپنی رہ میں آنے والی ہر رکاوٹ کو روند نے کی کوشش میں ہیں .
اور   ایک انتہائی مہذب ، تہذیب یافتہ اور پڑھے لکھے لوگوں پر حملہ آور ہیں . تاکہ انہیں چاک کر کے ان کا گوشت نوچ سکیں. صرف اور صرف اپنے مفادات کے تحفظ کیلئے .
دنیا کے مہذب لوگ خود فیصلہ کر سکتے ہیں کہ ایران پر مسلط کی جانے والی اس بلا جواز اور نا  جائز جنگ میں کون حق پر ہے .اور کون سا فریق وحشیانہ درندگی کا مظاہرہ کر رہا ہے ؟
ہزاروں سال پرانی تہذیب و ثقافت کو مٹانے کی دھمکیاں دینے والے ، تہذیب یافتہ کہلانے کے حق دار نہیں ہو سکتے !!!!

No comments:

Post a Comment