Friday, 3 April 2026

!ایک تو یہ پڑھے لکھے نہیں

موجودہ حکمران ٹولے کے بارے میں عمران خان نے ایک مرتبہ کہا تھا. کہ ایک تو یہ پڑھے ،لکھے نہیں اور دوسرا یہ کوشش بھی نہیں کرتے . فارم (47), کے بل بوتے پر اقتدار میں آنے کے بعد ، ہر ہر موقع پر انھوں نے عمران خان کی اس بات کو سو فیصد درست ثابت کیا ہے . 
عوام حکمرانوں کے قول و فعل دونوں کو دیکھتی ہے . صرف بلند و بانگ دعوؤں کو نہیں . جب سے یہ شکست خوردہ ٹولہ اقتدار میں آیا ہے انھوں نے اپنی کارکردگی صرف اشتہاروں میں دکھانے کی کوشش کی . اربوں روپے کے اشتہارات ، اخبارات ، ٹی - وی اور بینروں ، بل بورڈز پر لگاۓ گۓ . اس سے کچھ لوگوں نے تو خوب مال بنایا . لیکن عوام کو کچھ بھی حاصل نہ ہوا . بلکہ حکمرانوں کے خلاف نفرت میں اضافہ ہی ہوا . 
عوام کی مشکلات بڑھ رہی ہیں جبکہ حکمران اور انکے بڑے ڈیڈی اپنے لیے نۓ جہاز خرید رہے ہیں . اسکے ساتھ ساتھ انتظامی مشینری اور ججوں کیلئے کروڑوں کی گاڑیاں لی جا رہی ہیں . وزیر اعظم ، پاکستان کے مسائل حل کرنے کی بجاۓ . دنیا کی فکر میں سارے عالم کے چکر لگا رہے ہیں . اور ساتھ ہی عوام کو قناعت پسندی کا درس بھی دے رہے ہیں . اسے کہتے ہیں . زخموں پر نمک چھڑکنا ! 
لیکن کیا کریں . یہ پڑھے لکھے جو نہیں .
ملک میں کرکٹ ہو رہی ہے . لیکن عوام کو گراؤنڈ میں جا کر میچ دیکھنے کی اجازت نہیں .
پاکستان کی عوام کے تمام مسائل حل کرنے کے بعد اب یہ امریکہ ، اسرائیل اور ایران کے درمیان جنگ بند کروانے میں اپنی ساری توانائیاں خرچ کر رہے ہیں . پہلے اسلام آباد میں چار ملکوں کی ایک کانفرنس بلائی . جس کا کوئی نتیجہ نہیں نکلا . پھر ڈپٹی وزیر اعظم اور وزیر خارجہ بھاگے بھاگے چین گۓ . وہاں سے ایک پانچ نکاتی اعلامیہ جاری ہوا . جن میں ان نکات کا کوئی ذکر نہیں . جو جنگ بندی کیلئے ایران نے پیش کیے . 
امن کیلئے مذاکرات وہی کروا سکتا ہے . جو غیر جانبدار ہو . پاکستان کی حکومت غیر جانبدار نہیں . کیونکہ چین سے جو اعلامیہ جاری کیا گیا . اس میں یہ ذکر ہی نہیں کہ جنگ کس نے شروع کی . نہ امریکہ اور اسرائیل کی ، ایران پر بلا جواز حملے کی مذامت کی گئی . جب آپ میں اتنی جرات نہیں کہ غلط کو غلط کہہ سکیں . تو آپ کیسے امن کیلئے تینوں فریقوں کو میز پر بٹھا سکتے ہیں . 
یہ صرف اصل مسائل سے توجہ ہٹانے کی ایک کوشش ہے . اور حکومت اس کام کا کریڈٹ لینے پر بضد ہے . جو اسکے بس میں ہے ہی نہیں . 
بات پھر ادھر ہی ختم ہوتی ہے . جو مرشد نے کہی تھی . ایک تو یہ پڑھے .لکھے نہیں اور دوسرا یہ کوشش بھی نہیں کرتے !!!!!

No comments:

Post a Comment