Saturday, 28 March 2026

!شائقین کے بغیر کرکٹ

پی- ایس -ایل کے تمام میچ صرف دو شہروں ، لاہور اور کراچی میں کرواۓ جا رہے ہیں . پہلے یہ میچ چھ شہروں میں ہونے تھے . اور طرفہ تماشہ یہ ہے کہ شائقین کو گراؤنڈ میں آنے کی اجازت نہیں . 
اس کی وجہ یہ بیان کی جا رہی ہے کہ امریکہ ، اسرائیل ، ایران کی جنگ سے ملک میں سیکورٹی کے مسائل پیدا ہو سکتے ہیں . اگر سیکورٹی کا مسلہ اتنا شدید ہے تو میچ کرانے کی کیا ضرورت ہے؟  شائقین کے بغیر ،خالی اسٹیڈیم جب ساری دنیا میں دکھاۓ جائیں گے . تو پاکستان کا کیسا امیج دنیا کے سامنے جاۓ گا . کسی بھی کھیل کا اصل لطف شائقین کے جوش و جذبے کا مرہون منت ہوتا ہے . اگر کھلاڑیوں کو گراؤنڈ میں داد و تحسین دینے والا کوئی نہ ہو . تو وہ کیا کارکردگی دکھائیں گے .
ایسا لگتا ہے کہ سیکورٹی صرف بہانہ ہے . حکمرانوں کو اصل مسلہ شائقین سے ہے . انہیں ایک ڈر یہ  ہے کہ لوگ انکے خلاف کہیں نعرے بازی نہ کریں . حکومت مخالف اور عمران خان کے حق میں لگاۓ جانے والے نعروں سے بچنے کیلئے . اور دوسرا ایران کے حق میں اور اسرائیل و امریکہ کے خلاف نعروں کا اندیشہ تھا . یہی وجہ ہے کہ محسن نقوی نے شائقین کرکٹ کو اسٹیڈیم سے باہر رکھنے کا فیصلہ کیا ہے . 
اس گناہ بے لذت کا پاکستان کے بارے میں کوئی اچھا امیج دنیا میں نہیں جاۓ گا ....

No comments:

Post a Comment